‘غصہ، اشتعال، دھمکیاں، گالیاں، زبان درازی __ گھبرا گئے ہونا !، مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کو جواب دے دیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے وزیر اعظم عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا ڈالا ۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ان کا کہنا تھا کہ غصہ، اشتعال، دھمکیاں، گالیاں، زبان درازی ، گھبرا گئے ہونا ! تم نے پاکستان کو تباہی و بربادی کے گڑھے میں پھینک دیا۔انہوں نے کہا کہ آج چاروں طرف غربت، مہنگائی، بےروزگاری، بدامنی اور دہشتگردی کا راج ہے،قوم تمہاری نااہلیت، جہالت اور کھلنڈرےپن کی بہت قیمت ادا کرچکی ہے اب مزید کی کوئی گنجائش نہیں۔

مریم نواز نے کہا اپنی ناکامیوں کا الزام نہ اپوزیشن کو دو نہ دوسرے ممالک کو، سازش کا واویلا کر کےتم قوم کو بےوقوف نہیں بنا سکتے، جس شخص کو نہ تاریخ کا علم ہو نہ جغرافیہ کا، جسے نہ خارجہ پالیسی کا اتہ پتہ ہو نہ سفارتی تعلقات کا، جسے نہ حکومت چلانا آیا ہو نہ عوام کے مسائل حل کرنا ۔ان کا کہنا تھا کہ تمہارا کارنامہ یہ ہے کہ تم نے پاکستان کو اندرونی طور پہ تباہ و برباد اور بیرونی طور پہ تنہا کر دیا ہے، دنیا میں ہمارے دشمنوں کے لیےتم سے بہتر کون ہوگا، اپنا انجام دیکھ کر گھبراؤ نہیں ،ڈرامہ بازی بند کرو۔ یہ دن تو آنا ہی تھا۔مریم نواز نے مزید کہا کہ آنکھیں کھول کے دیکھو!تمہاری جماعت کے بخیے ادھڑ رہے ہیں اور اس کی ذمہ دار نہ اپوزیشن ہے اور نا کوئی ملکی یا غیر ملکی سازش،اس کے ذمہ دار آپ خود ہیں،آپ کی گندی زبان ہے،آپ کا تکبر اور غرور ہے اور اپنے ممبران کو احترام نا دینا ہے۔اب بہت دیر ہو چکی۔آپ کی خالی دھمکیاں اب کسی کام کی نہیں۔

Recent Posts

سیمنٹ کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے ہفتے بھی کمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں مسلسل دوسرے ہفتے بھی…

8 mins ago

ایف بی آر نے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ سےمتعلق اہم اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایف بی آر نے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ سےمتعلق اہم…

12 mins ago

دوسری شادی پر سابقہ شوہر کا گھر جلانے والی خاتون مشکل میں پھنس گئی

گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)دوسری شادی پر شوہر کے گھر کو آگ لگانے والی خاتون کے خلاف…

34 mins ago

یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہوگا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا بڑا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیر خزانہ محمداورنگزیب کا کہناہےکہ آئی ایم ایف پیکیج صرف وفاق…

46 mins ago

نوسربازوں نے شادی کا جھانسہ دے کر گونگے بہرے محنت کش کو لوٹ لیا

رینالہ خورد (قدرت روزنامہ) نوسربازوں نے سادہ لوح غریب محنت کش کو شادی کا جھانسہ…

50 mins ago

اسمبلیوں میں بیٹھے لوگوں کی اکثریت منتخب ہوکر نہیں آئی،شاہد خاقان عباسی

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) سربراہ عوام پاکستان پارٹی و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا…

53 mins ago