بھارت سےآنےوالی چیز3 منٹ تک پاکستانی فضائی حدودمیں رہی اور میاں چنوں میں گری

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت سےآنےوالی چیز3 منٹ تک پاکستانی فضائی حدودمیں رہی اور میاں چنوں میں گری، پاکستان ایئرفورس نے اس چیز کی مکمل مانیٹرنگ کی،بھارت کواس واقعےکی وضاحت دینا ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے سربراہ میجر جنرل بابر افتخار کی جانب سے پریس کانفرنس میں انکشاف کیا گیا کہ 9مارچ کے وقت بھارتی حدود سے تیز رفتار چیز کو ریڈار پر دیکھا گیا۔
9مارچ کو 6 بج کر 33 منٹ پر ایک شے نے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی۔ پاکستان ایئرفورس نے اس چیز کی مکمل مانیٹرنگ کی، اس چیز نے اچانک رخ بدلا اور پاکستانی حدود کی طرف بڑھنے لگی، پاکستانی حدود میں داخل ہوتے ہی ہم نے اس شے کو پک کر لیا، بھارت سے آنے والی چیز3 منٹ تک پاکستانی فضائی حدودمیں رہی اور پاکستانی حدود کے اندر 260 کلومیٹر تک سفر کیا، یہ چیز شام 6بج کر 50منٹ پر پاکستانی حدود میں گری۔

یہ غیر مسلح سپر سانک شے تھی، اس شے کے گرنے سے سویلین آبادی کو بھی نقصان پہنچا، خوشی قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، پاکستان ایئرفورس نے اس چیز کی مکمل مانیٹرنگ کی، بھارتی چیز کسی بھی حساس جگہ پرنہیں گری۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان ذمہ دارملک ہے، اس واقعے کا جائزہ لے رہے ہیں، فضائی حدود کی خلاف ورزی کی مذمت کرتے ہیں، بھارت کو اس واقعے کی وضاحت دینا ہوگی۔
بھارت میں ایسی دہشت گرد تنظیمیں موجود ہیں جن کوکنٹرول کرنے میں وقت لگےگا، پچھلے چند ہفتوں میں80دہشت گرد ہلاک کر چکے ہیں۔ میجر جنرل بابر افتخار نے صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بارڈر صورتحال ایسی نہیں تھی کہ خصوصی انتظامات کر لیتے، جنگی صورتحال اور عام دنوں میں حفاظتی اقدامات مختلف ہوتے ہیں۔ اگر پاکستان کی حدود میں کوئی بھی چیز داخل ہوتی ہے یا کوئی بھی خلاف ورزی ہوتی ہے تو اس کا بھرپور جواب دینے کے لیے پاک فوج موجود اور تیار ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ترجمان پاک فوج نے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے دورہ امریکا کا کوئی شیڈول جاری نہیں ہوا۔

Recent Posts

سیمنٹ کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے ہفتے بھی کمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں مسلسل دوسرے ہفتے بھی…

11 mins ago

ایف بی آر نے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ سےمتعلق اہم اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایف بی آر نے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ سےمتعلق اہم…

15 mins ago

دوسری شادی پر سابقہ شوہر کا گھر جلانے والی خاتون مشکل میں پھنس گئی

گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)دوسری شادی پر شوہر کے گھر کو آگ لگانے والی خاتون کے خلاف…

37 mins ago

یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہوگا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا بڑا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیر خزانہ محمداورنگزیب کا کہناہےکہ آئی ایم ایف پیکیج صرف وفاق…

48 mins ago

نوسربازوں نے شادی کا جھانسہ دے کر گونگے بہرے محنت کش کو لوٹ لیا

رینالہ خورد (قدرت روزنامہ) نوسربازوں نے سادہ لوح غریب محنت کش کو شادی کا جھانسہ…

52 mins ago

اسمبلیوں میں بیٹھے لوگوں کی اکثریت منتخب ہوکر نہیں آئی،شاہد خاقان عباسی

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) سربراہ عوام پاکستان پارٹی و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا…

56 mins ago