کٹھ پتلی وزیراعظم پولیس کشی سے تمام اراکین پارلیمنٹ کو ہراساں کررہے ہیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ کٹھ پتلی وزیراعظم پولیس کشی سے تمام اراکین پارلیمنٹ کو ہراساں کررہے ہیں، پولیس آفیسرز اور انتظامیہ کٹھ پتلی کے غیرقانونی حکم پرعمل نہ کریں، حکومت آخری ہچکیاں لے رہی ہے ارکانِ اسمبلی حوصلہ بلند رکھیں۔ انہوں نے پارلیمنٹ لاجز پر پولیس کشی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کٹھ پتلی وزیراعظم اراکین پارلیمنٹ کوہراساں کررہے ہیں، صرف جے یو آئی کے ممبرنہیں تمام اسمبلی ممبران کو ڈرانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
آصف زرداری نے کہا کہ پولیس آفیسر اور انتظامیہ کٹھ پتلی کے غیرقانونی حکم پر عمل نہ کریں، اراکین اسمبلی حوصلہ بلند رکھیں، حکومت آخری ہچکیاں لے رہی ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنے بیان میں کہا کہ پارلیمنٹ لاجز میں کسی کو ڈنڈا بردار جتھے لانے کی اجازت نہیں،پارلیمنٹ لاجز میں ڈنڈا بردار جتھے لانا بدمعاشی ہے، پارلیمنٹ لاجز میں ڈنڈا بردار جتھے برداشت نہیں کیے جائیں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ پارلیمنٹ لاجز میں جن کی ڈیوٹی تھی ان کے خلاف کاروائی ہوگی۔ اپوزیشن کو نظر آگیا ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک ناکام ہوگی۔ دوسری جانب سربراہ جے یوآئی ف مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ قانون کی ہم پیروی کریں گے، میری جماعت کے رضا کار ہیں، پولیس پی ٹی آئی کے کنٹرول ہے میں خود کو غیرمحفوظ سمجھتا ہوں، بدنیتی اور برے ارادے کی تقویت نہیں ہونے دیں گے، حکومتی کی بدنیتی ہے کہ وہ اراکین کے خلاف کچھ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
یہ سویلین لوگ ہیں جس طرح یہ کارکن جلسوں میں پرامن رہتے ہیں، ہم نے کبھی بھی بڑے سے بڑے جلسے میں پولیس پر انحصار نہیں کیا، پولیس ہمیشہ اس عمل کو سراہتی رہی ہے۔ اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد سے متعلق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن شوق پورا کرلے، عمران خان جیتنے جا رہے ہیں، اپوزیشن کے ساتھ اپریل فول منائیں گے۔
اپوزیشن کہہ رہی ہے امپائر نیوٹرل ہے، اللہ کا شکر ہے، ہارنے پر یہ کسی نئے امپائر کا کھاتہ نہ کھول دیں، ہارنے والوں کو نیوٹرل امپائر والے بیان پر قائم رہنا ہوگا، عدم اعتماد دن والے تمام پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے باہر ہوں گے ،بات آگے بڑھی تو جو سڑکوں پر ہیں انہی کا نقصان زیادہ ہو گا، سابق صد ر کی قبر پر نعرے بازی کرنیوالو ں کے خلاف مقدمہ درج کریں گے۔

Recent Posts

آئی ایم ایف سے قرض دلوانے میں آرمی چیف نے اہم کردار ادا کیا، شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف کا کہناہے کہ آئی ایم ایف پروگرام دلوانے…

44 mins ago

فلم ’کالکی 2898‘ میں پربھاس کو ‘جوکر’ کہنے پر ارشاد وارثی کی وضاحت

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار ارشاد وارثی نے سائنس فکشن فلم کالکی 2898 اے ڈی کے…

1 hour ago

ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر سے ایک اور اعزاز چھین لیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے سابق لیجنڈری بلے باز سچن ٹنڈولکر…

1 hour ago

سیمنٹ کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے ہفتے بھی کمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں مسلسل دوسرے ہفتے بھی…

2 hours ago

ایف بی آر نے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ سےمتعلق اہم اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایف بی آر نے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ سےمتعلق اہم…

2 hours ago

دوسری شادی پر سابقہ شوہر کا گھر جلانے والی خاتون مشکل میں پھنس گئی

گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)دوسری شادی پر شوہر کے گھر کو آگ لگانے والی خاتون کے خلاف…

3 hours ago