وزیر خزانہ نے بھی وزیراعظم کے بیان پر اعتراض کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیرخزانہ شوکت ترین نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے میلسی میں ہونے والے جلسے میں یورپی یونین سے متعلق بیان پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہاہے کہ وزیراعظم کو یورپی یونین سے متعلق عوام میں ردعمل نہیں دینا چاہیے تھا۔ میڈیا سے گفتگو میں شوکت ترین کا کہنا تھا کہ عوام کو دیے گئے ریلیف پیکج سے مالی خسارہ نہیں بڑھے گا، پیٹرولیم مصنوعات پر دیے گئے ریلیف سے سالانہ 900 ارب روپے تک کی ہِٹ پڑے گی۔انہو ں نے کہا کہ آئی ایم ایف کو پریشانی نہیں ہونی چاہیے، آئی ایم ایف کا کام نہیں ہمیں

بتائے بلکہ ہم بتائیں گے کہ ہاتھ ہولا رکھیں، لوگ پہلے ہی سڑکوں پر ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق میلسی کے جلسے میں وزیراعظم کے خطاب کے معاملے پر شوکت ترین نے کہاکہ یورپی یونین کے معاملے پر وزیراعظم کو عوام میں بات نہیں کرنی چاہیے تھی، پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا معاملہ سیاسی ہے۔وزیرخزانہ نے عمران خان کے بیان کی تائید بھی کی اور کہا کہ کشمیر پرمغرب کے دہرے معیار پر بات کرنا وزیراعظم کا حق ہے، اپنی خود مختاری گِروی رکھ دیں اور وہ جو چاہیں کہیں تو پھر بطور قوم ہاتھ اْٹھالینا چاہیے۔وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ روس یوکرین جنگ کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھیں، ہم پیٹرولیم مصنوعات پر 104 ارب روپے کی سبسڈی اپنے بجٹ سے دے رہے ہیں جس پر آئی ایم ایف کو تحفظات نہیں ہونے چاہئیں،عوام سڑکوں پر ہیں، آئی ایم ایف کو کہہ دیا ہے ہاتھ ہولا رکھیں،جب تک صنعت ترقی نہیں کرے گی ملک ترقی نہیں کرسکتا۔ پریس کانفرنس سے خطا ب کرتے ہوئے وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا کہ جب تک صنعت ترقی نہیں کرے گی ملک ترقی نہیں کرسکتا، ہماری حکومت کی جانب سے صنعتوں کی بحالی کے لیے پیکج دیا گیا، پیکج کا مقصد بیمار صنعتوں کی بحالی اور مضبوطی ہے، حکومت نے پیٹرول کی قیمت کو کم کیا اور سیل ٹیکس کو صفر کیا۔انہوں نے بتایا کہ عالمی سرمایہ کاروں کی تنظیم نے کہا ہے کہ ہم اپنے خطے میں 6 ممالک سے بہتر ہیں، 2003 میں جو سروے کیا گیا تھا اس کے مطابق ہم 3 ممالک سے بہترے ہیں، سروے میں بتایا گیا ہے ایز آف ڈوئنگ بزنس میں بہتری آئی ہے، ملک میں سرمایہ کاری اور کاروبار کرنے کیلئے آسانیاں فراہم کی گئی ہیں، پاکستان کے امیج اور تاثر کا بڑا مسئلہ ہے، ہمیں اپنا بہتر امیج پیش کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کے سیاسی حالات اور عالمی حالات کے باعث بہت سی اچھی چیزیں نمایاں نہیں ہوپاتیں، ایک بہت اہم پیش رفت جس پر بہت کم توجہ دی گئی وہ ہمارے تجارتی خسارے کا کم ہونا ہے، یہ بہت اہم خبر ہے کہ تجارتی خسارہ گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 28 فیصد اور اس گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 35 فیصد کم ہوا ہے جس کے بعد ہمارا تجارتی خسارہ کم ہو کر 5، 6 سو ملین ہوگیا ہے۔

Recent Posts

آئی ایم ایف سے قرض دلوانے میں آرمی چیف نے اہم کردار ادا کیا، شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف کا کہناہے کہ آئی ایم ایف پروگرام دلوانے…

35 mins ago

فلم ’کالکی 2898‘ میں پربھاس کو ‘جوکر’ کہنے پر ارشاد وارثی کی وضاحت

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار ارشاد وارثی نے سائنس فکشن فلم کالکی 2898 اے ڈی کے…

60 mins ago

ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر سے ایک اور اعزاز چھین لیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے سابق لیجنڈری بلے باز سچن ٹنڈولکر…

1 hour ago

سیمنٹ کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے ہفتے بھی کمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں مسلسل دوسرے ہفتے بھی…

2 hours ago

ایف بی آر نے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ سےمتعلق اہم اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایف بی آر نے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ سےمتعلق اہم…

2 hours ago

دوسری شادی پر سابقہ شوہر کا گھر جلانے والی خاتون مشکل میں پھنس گئی

گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)دوسری شادی پر شوہر کے گھر کو آگ لگانے والی خاتون کے خلاف…

3 hours ago