پارلیمنٹ لاجز میں پولیس کے آپریشن پر مریم نواز کا رد عمل بھی سامنے آگیا

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازنے پارلیمنٹ لاجز میں پولیس آپریشن کے ذریعے انصار السلام کے کارکنوں کی گرفتاری پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا .

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرپیغام ان کاکہنا تھا کہ اسلام آباد پولیس کو عمران خان اور اسکی تیزی سے گرتی ہوئی حکومت کا آلہ کار بننے سے پرہیز کرنا چاہیے .

انہوں نے کہا کہ اس قسم کی پاگل پن پر مبنی کاروائیوں کا الزام اپنے سر لینا مناسب نہیں . مریم نواز نے متنبہ کر دیا کہ نقصان اٹھانا پڑے گا .

. .

متعلقہ خبریں