مولانا فضل الرحمان کی اپیل پرجے یو آئی کا کراچی سمیت ملک بھر میں احتجاج، سڑکیں بلاک کردیں

(قدرت روزنامہ)جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی اپیل پر  کراچی سمیت ملک بھر میں جے یو آئی کے کارکنوں نے احتجاجاً اہم سڑکیں بلاک کردیں جس سے ٹریفک جام ہوگیا۔

 کراچی میں سپرہائی وے الآصف اسکوائر کے قریب جے یو آئی کےکارکنان کا احتجاج جاری ہے، احتجاج کے باعث ٹریفک متاثرہ ہوگیا ہے،پولیس کی جانب سے ٹریفک کو متبادل سمت موڑا جا رہا ہے۔

سندھ کے شہر سکھر میں جے یو آئی کے کارکنوں نے قومی شاہراہ پنوعاقل پر دھرنا دے دیا، جے یو آئی کارکنان  پریس کلب کے سامنے بھی دھرنا دے کر بیٹھ گئے۔

نواب شاہ میں جے یو آئی کے کارکنوں نے سکرنڈ روڈ پر دھرنا دے کر ٹریفک بلاک کردی،  جیکب آباد میں بھی  کارکنان کا ڈی سی چوک پر دھرناجاری ہے، میرپورخاص میں جے یو آئی کے کارکنان نے ٹول پلازہ پر احتجاج کیا جس سے ٹریفک معطل ہوگیا، ادھر مٹیاری میں بھی جے یو آئی کارکنوں کا قومی شاہراہ پردھرنا جاری ہے جس کے باعث گاڑیوں کی قطاریں لگ گئی ہیں۔

اس کے علاوہ سوات میں جے یو آئی کےکارکنوں نے نشاط چوک مینگورہ میں مظاہرہ کیا، ادھر  خضدار میں بھی جے یو آئی کے کارکنان قومی شاہراہ پر جمع ہونے لگے، مانسہرہ میں مولانا فضل الرحمان کی اپیل پر ہزارہ ایکسپریس وے پر احتجاج کیا جا رہا ہے،کارکنوں نے اچھڑیاں کے قریب ہزارہ ایکسپریس وے ٹریفک کے لیے بندکردی۔

اسلام آباد میں بھی مولانافضل الرحمان کی کال پردرجنوں کارکنان پارلیمنٹ لاجز پہنچ گئے۔

کوئٹہ میں مولانافضل الرحمان کی کال پرپارٹی کارکنوں نے منان چوک پر احتجاج کیا اور ٹائر جلا کر جناح روڈ بلاک کردی، حب بائی پاس اور اوتھل کے مقام پر بھی جے یو  آئی کا احتجاج جاری ہے جس سے کراچی کوئٹہ شاہراہ بند ہوگئی ہے۔

 حیدرآباد میں بھی جے یو آئی کی جانب سے قاسم آباد کےقریب قومی شاہراہ پر دھرنا دیا جا رہا ہے۔

Recent Posts

سردی کی دستک، محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں اور ژالہ باری کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارش کی پیشگوئی کردی ہے…

19 mins ago

پاکستان ہمیشہ سے فلسطین کے مؤقف کی مکمل حمایت کرتا آیا ہے اور کرتا رہے گا: مریم نواز

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ فلسطین کے مظلوم عوام…

22 mins ago

کیا ہوگیا اس ملک کو! ذاکر نائیک کا اسٹیج چھوڑنے پر تنقید پر ردعمل

کراچی(قدرت روزنامہ)معروف عالم دین ڈاکٹر ذاکر نائیک نے ایک تقریب کے دوران اسٹیج چھوڑ کر…

27 mins ago

وزیر اعلی مریم نوازسے پرتگال کے سفیر کی ملاقات،تجارتی حجم بڑھانے کیلئے دو طرفہ ٹیمیں تشکیل دینے پر اتفاق

لاہور( قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے پرتگال کے سفیر مینوئل فریڈریکو پنہیرو ڈا…

47 mins ago

چینی باشندوں پر حملے کی تحقیقات کی خودنگرانی کرونگا،وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف اسلام آباد میں چینی سفارتخانے پہنچے جہاں انہوں نے…

50 mins ago

ملتان ٹیسٹ، پہلے دن کے اختتام پر پاکستان نے 328 رنز بنا لیے

ملتان (قدرت روزنامہ) پاکستان نے انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کےپہلے روز کے کھیل کے…

53 mins ago