اسلام آباد (قدرت روزنامہ) تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر متحدہ اپوزیشن نے حکومت کی اتحادی جماعتوں کو ساتھ ملانے کا فارمولہ طے کرلیا، اپوزیشن نے چاروں صوبوں کے گورنر بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ق لیگ کے ساتھ دینے کی صورت میں اسپیکر پنجاب اسمبلی کے خلاف عدم اعتماد نہیں لائی جائے گی، ق لیگ کو وفاقی کابینہ اور پنجاب میں وہی حصہ ملے گا جو اس حکومت میں اس کے پاس ہے۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے ساتھ آنے پر انہیں سندھ کابینہ اور مرکز دونوں میں حصہ دیا جائے گا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے فوری بعد مواخذے کی تحریک پیش کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق نئیصدر کے امیدوار کیلئے آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان پر مشتمل 2 رکنی کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ طے ہوگیا ہے کہ صدر پیپلز پارٹی یا جے یو آئی ف میں سے ہوگا۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارش کی پیشگوئی کردی ہے…
لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ فلسطین کے مظلوم عوام…
کراچی(قدرت روزنامہ)معروف عالم دین ڈاکٹر ذاکر نائیک نے ایک تقریب کے دوران اسٹیج چھوڑ کر…
لاہور( قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے پرتگال کے سفیر مینوئل فریڈریکو پنہیرو ڈا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف اسلام آباد میں چینی سفارتخانے پہنچے جہاں انہوں نے…
ملتان (قدرت روزنامہ) پاکستان نے انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کےپہلے روز کے کھیل کے…