نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ حکومت کو بھجوادیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی 95 پیسے فی یونٹ تک مہنگی کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا۔نیپرا نے حکومتی پالیسی گائیڈ لائنز پرسماعت کے بعد فیصلہ جاری کیا تاہم بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق وفاقی حکومت کی منظوری سے ہوگا۔ وفاقی حکومت نیپرا کے فیصلے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کرے گی جس کے بعد بجلی کی قیمتوں کا اطلاق ہوگا۔ اس حوالے سے موصول ہونے والی دستاویز کے مطابق بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اوسط 53 پیسے اضافے کیا گیا ہے اور مختلف سیلزکیلئے بجلی 8 سے 95 پیسے تک

فی یونٹ مہنگی کی گئی ہے۔دستاویز کے مطابق بجلی کے 100 یونٹ استعمال تک8 پیسے فی یونٹ اضافہ اور 101سے 200 یونٹ تک استعمال پر 18 پیسے فی یونٹ اضافہ ہوگا۔اس کے علاوہ 201 سے 300 یونٹ استعمال پر48 پیسے اور 301 سے 700یونٹ تک استمال پر95 پیسے فی یونٹ اضافہ ہوگا۔

Recent Posts

بھارتی اداکارعمران ہاشمی ایکشن سین کے دوران زخمی

ممبئی (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے سٹار اداکار عمران ہاشمی حیدرآباد دکن میں فلم ’گڈ اچاری…

50 mins ago

عدنان سمیع کی والدہ کا انتقال،کل پاکستان پہنچنے کا امکان

نئی دہلی (قدرت روزنامہ)گلوکار عدنان سمیع خان نے بھارت میں پاکستانی سفارت خانے کو ویزے…

52 mins ago

اسلام آباد احتجاج، پی ٹی آئی قیادت کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی دارالحکومت میں احتجاج اور دھرنے کے باعث پاکستان تحریک انصاف…

1 hour ago

بلوچستان کو 5چھوٹے صوبوں میں تقسیم کیا جائے ،جان اچکزئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)حکومت بلوچستان کے سابق ترجمان جان اچکزئی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس…

1 hour ago

بلوچستان کی وزارت اعلیٰ کا منصب بھی چھ ارب روپے میں بکنے کی خبریں گردش کر رہی ہیں محمود خان اچکزئی

فوری طور پر عمران خان اور دیگر تمام سیاسی اسیران کو رہا کیا جائے، بصورت…

2 hours ago

سردی کی دستک، محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں اور ژالہ باری کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارش کی پیشگوئی کردی ہے…

3 hours ago