”کانپیں ٹانگنے ”کے بیان کے بعد سوشل میڈیا پر مزاحیہ تبصروں کی بھرمار، جملہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

اسلا آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد میں عوامی مارچ سے خطاب کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زبان پھسلنے پر سوشل میڈیا صارفین کو میمز کیلئے ایک نیا موضوع مل گیا۔ گزشتہ روز جب بلاول نے جلدی میں ٹانگیں کو کانپیں اور کانپ کو ٹانگ کہا اور اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو پی پی چیئرمین کا جملہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔جہاں کچھ صارفین نے میمز بنائے تو وہیں دیگر نے اس جملے تو استعمال کرتے ہوئے دلچسپ تبصرے بھی کیے جس سے صارفین خوب محظوظ ہوئے۔ایک صارف نے بالی وڈ

کی سپر ہٹ فلم ویلکم کا ایک سین شیئر کیا جس میں اداکار مشتاق خان (بلو) کے کردار پر بلاول بھٹو کی تصویر ایڈٹ کی اور کیپشن میں ٹانگ کیلئے کانپ لفظ استعمال کیا۔ایک اور صارف نے پاکستان کے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کے حوالے سے تبصرہ کیا اور کہا کہ جب شعیب اختر پویلین اینڈ سے بولنگ کراتے ہیں تب بیٹر کی ایسی حالت ہوتی ہے۔ایک صارف نے ترک ڈرامہ سیریز کورولش عثمان کے معروف کرداروں جیرکوتائی اور آئیگل کی تصویر شیئر کی اور صورتحال کی وضاحت کی۔ایک صارف نے بالی وڈ فلم تھری ایڈیٹس کے کردار چتْر کو بلاول بھٹو کی تصویر کے ساتھ کولاج بناکر شیئر کیا اور کہا کہ دو مختلف ممالک کے لوگوں نے رٹہ لگانے میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کررکھی ہے۔

Recent Posts

آئی ایم ایف سے قرض دلوانے میں آرمی چیف نے اہم کردار ادا کیا، شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف کا کہناہے کہ آئی ایم ایف پروگرام دلوانے…

3 hours ago

فلم ’کالکی 2898‘ میں پربھاس کو ‘جوکر’ کہنے پر ارشاد وارثی کی وضاحت

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار ارشاد وارثی نے سائنس فکشن فلم کالکی 2898 اے ڈی کے…

3 hours ago

ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر سے ایک اور اعزاز چھین لیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے سابق لیجنڈری بلے باز سچن ٹنڈولکر…

3 hours ago

سیمنٹ کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے ہفتے بھی کمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں مسلسل دوسرے ہفتے بھی…

4 hours ago

ایف بی آر نے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ سےمتعلق اہم اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایف بی آر نے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ سےمتعلق اہم…

4 hours ago

دوسری شادی پر سابقہ شوہر کا گھر جلانے والی خاتون مشکل میں پھنس گئی

گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)دوسری شادی پر شوہر کے گھر کو آگ لگانے والی خاتون کے خلاف…

5 hours ago