وزیر اعلی کو تبدیل کرنے سے متعلق علیم خان گروپ کی وضاحت سامنے آگئی

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر اعلی عثمان بزدار کو تبدیل کرنے سے متعلق پاکستان تحریک انصاف کے علیم خان گروپ کی وضاحت سامنے آگئی۔تفصیلات کے مطابق ترجمان علیم خان گروپ میاں خالد محمود نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ہم بھی وزیراعلی پنجاب کی تبدیلی چاہتے ہیں۔ہمارے تمام اراکین عمران خان کے اجلاس کے بائیکاٹ کے مخالف ہیں۔
علیم خان گروپ بھی وزیراعلی پنجاب کی فوری تبدیلی جاتا ہے، ہمارے گروپ کی طرف سے وزیراعظم سے بات ہوگی۔میاں خالد محمود نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ کے مسلے پر وزیراعظم کی کمیٹی سے مذاکرات ہوں گے۔دوسری جانب نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ لندن میں عبدالعلیم خان کی جہانگیر ترین سے ملاقات ہو گئی ہے، جس میں ملک میں سیاسی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز پی ٹی آئی رہنما علیم خان لندن میں اپنی رہائش گاہ گئے تھے، انھوں نے پی ٹی آئی جہانگیر ترین کیساتھ طے شدہ ملاقات کی جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کو تبدیل کرنے سے متعلق اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین اور علیم خان دونوں کا اکٹھے جمعہ کی رات یا ہفتے کو پاکستان آنے کا امکان ہے، دونوں شخصیات پاکستان واپس آ کر پاور شو اور مشترکہ پریس کانفرنس کریں گی۔
لندن میں ہونے والی ملاقات میں دونوں شخصیات نے مل کر آئندہ فیصلے کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین اور علیم خان نے نمبرنگ سے متعلق بھی جائزہ لیا، وزیر اعلیٰ پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے سے متعلق معاملات پر غور کیا۔ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں وفاق میں لائی گئی تحریک عدم اعتماد سے متعلق بھی معاملات زیر غور رہے۔

Recent Posts

آئی ایم ایف سے قرض دلوانے میں آرمی چیف نے اہم کردار ادا کیا، شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف کا کہناہے کہ آئی ایم ایف پروگرام دلوانے…

3 hours ago

فلم ’کالکی 2898‘ میں پربھاس کو ‘جوکر’ کہنے پر ارشاد وارثی کی وضاحت

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار ارشاد وارثی نے سائنس فکشن فلم کالکی 2898 اے ڈی کے…

3 hours ago

ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر سے ایک اور اعزاز چھین لیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے سابق لیجنڈری بلے باز سچن ٹنڈولکر…

3 hours ago

سیمنٹ کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے ہفتے بھی کمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں مسلسل دوسرے ہفتے بھی…

4 hours ago

ایف بی آر نے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ سےمتعلق اہم اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایف بی آر نے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ سےمتعلق اہم…

4 hours ago

دوسری شادی پر سابقہ شوہر کا گھر جلانے والی خاتون مشکل میں پھنس گئی

گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)دوسری شادی پر شوہر کے گھر کو آگ لگانے والی خاتون کے خلاف…

5 hours ago