عدم اعتماد کے دن پارلیمنٹ ہاؤس، لاجز کو رینجرز اور ایف سی کے حوالے کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عدم اعتماد کے دن پارلیمنٹ ہاؤس لاجز کو رینجرز اور ایف سی کے حوالے کر رہے ہیں۔انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اور آصف زرداری مولانا فضل الرحمن کو استعمال کر رہے ہیں۔کوئی ایسا واقعہ نہ ہوجائے جو ملک کی بدنامی کا باعث بنے۔
انصارالاسلام سے کہا ہے کوئی بندہ وردی میں اسلام آباد نہ آئے، فضل الرحمان نے اچھا کیا احتجاج کی کال واپس لے لی۔ مولانا فضل الرحمن خدا کے واسطے دینی مدرسے کے طلباء کو استعمال نہیں کریں۔میں لحاظ نہیں کروں گا کہ کون کتنا بڑا لیڈر ہے۔کوئی بھی پارٹی لیڈر سازش میں ملوث پایا گیا تو پکڑیں گے۔جو ملیشیا کے لباس میں اسلام آباد آیا اسے نہیں چھوڑوں گا۔

آپ کو حق نہیں نجی ملیشیاء کے ذریعے ریڈزون میں دہشت گردی کریں۔یہ ٹریلر کے طور پر ہم نے نارمل پرچے کیے پھر نہ کہنا بندے اٹھائے گئے۔جس نے قانون کو ہاتھ میں لیا اس سے اٹھا لیں گے۔سینئر پارلیمنٹیرین کے طور پر کہتا ہوں کہ آپ پر برا وقت آنے والا ہے۔تحریک عدم اعتماد اپوزیشن کا جمہوری حق ہے۔یہ بہت اچھی بات ہے یہ کہتے ہیں کہ فوج نیوٹرل ہے۔
اپوزیشن سے درخواست ہے کہ کسی غلط فہمی کا شکار نہ ہونا۔مولانا فضل الرحمان پہلے بھی استعمال ہوئے ہیں۔انہوں نے پلاننگ کے تحت مین گیٹ پر قبضہ کیا پھر اپنے بندے داخل کیے۔401 نمبر کمرے کے علاوہ ہم نے کسی کا دروازہ نہیں کھٹکھٹایا۔شیخ رشید نے کہا کہ آج وزیراعظم عمران خان کے ساتھ میں نے دیر جانا تھا۔یہاں کچھ فیصلے کرنے تھے اس لئے رک گیا ہوں۔۔یہ عدم اعتماد سے بھی بھاگ جائیں گے۔یہ کسی اور طرف گئے تو پھر دھر لیے جائیں گے۔172 بندے نہیں لا سکتے تو چپ کرکے پرانی تنخواہ پر کام کریں۔آپ عمران خان سے ذاتی لڑائی لڑنے جارہے ہیں جمہوری نہیں۔اس سے آپ کی سیاست کا پتا صاف اور جھاڑو پھر سکتا ہے۔

Recent Posts

پاکستان کی پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔…

3 hours ago

پی ٹی آئی کے ایک اور نائب صدر عہدے سے مستعفی

پشاور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف ایسٹ کے نائب صدر عباس خان نے عہدے سے استعفیٰ…

3 hours ago

کے پی کے عوام ملک دشمن عناصر کے ہاتھوں استعمال نہ ہوں،عون چودھری

لاہور(قدرت روزنامہ)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری نے کہاہے کہ کے پی کے عوام…

3 hours ago

وی پی این کے استعمال پر اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر مولانا طارق جمیل کا ردعمل بھی آ گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردعمل…

4 hours ago

ہنزہ : بس کھائی میں جاگری، ایک مسافر جاں بحق، 15زخمی

ہنزہ (قدرت روزنامہ) ہنزہ میں مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ،جس…

4 hours ago

پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں ہوسکتا، امن کیلئے سب جماعتوں کو اکٹھا ہونا ہوگا، حافظ نعیم

کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں…

5 hours ago