وزراء نے بتایا کہ وزیراعظم وزیراعلیٰ کو بدلنے پر راضی ہوگئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ق کے رہنما طارق بشیر چیمہ نے دعوی کیا ہے کہ وزراء نے انہیں بتایا کہ وزیراعظم وزیراعلیٰ کو بدلنے پر راضی ہوگئے ہیں . جیو ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق موجودہ سیاسی صورتحال پر ق لیگ کا طویل ترین مشاورتی اجلاس ہوا جس میں پارٹی اپوزیشن اور حکومتی اتحادیوں سے مشاورت کی عمل پر بات کی گئی .


ق لیک کی جانب سے آئندہ 48 گھنٹوں میں حتمی فیصلے کا امکان ہے جبکہ وفاقی کمیٹی نے پنجاب میں تبدیلی سے متعلق تاریخ دینے سے انکار کر دیا . اجلاس میں شرکت کرنے والے طارق بشیر چیمہ دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزرا نے بتایا کہ وزیراعظم عثمان بزدار کو بدلنے پر راضی ہوگئے ہیں . ہمیں کمیٹی کے وزرا نے اس پر مبارک دی . اس پر ہم نے کہا کہ کس بات کی مبارک تو وفاقی کمیٹی کے وزرا نے کہا کہ وزیراعظم پنجاب میں تبدیلی پر متفق ہو گئے ہیں .

طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ ہم نے سوال کیا کہ ایسا کب ہوگا جس پر بتایا گیا کہ پہلے وفاق کی عدم اعتماد گزر جائے . طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ وزراء سے کہا کہ حکومت نے ہمیں بچہ سمجھا ہے کیسے یقین کر لیں کہ وفاق میں عدم اعتماد کے بعد حکومت کیا فیصلہ کرتی ہے؟ اپوزیشن کی جانب سے ہمیں وزیراعلی کی پیشکش ہے مگر حکومت کی طرف سے ہمیں لولی پوپ ہے . دوسری جانب ) وزیر اعلی عثمان بزدار کو تبدیل کرنے سے متعلق پاکستان تحریک انصاف کے علیم خان گروپ کی وضاحت سامنے آگئی .
ترجمان علیم خان گروپ میاں خالد محمود نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ہم بھی وزیراعلی پنجاب کی تبدیلی چاہتے ہیں . ہمارے تمام اراکین عمران خان کے اجلاس کے بائیکاٹ کے مخالف ہیں . علیم خان گروپ بھی وزیراعلی پنجاب کی فوری تبدیلی جاتا ہے، ہمارے گروپ کی طرف سے وزیراعظم سے بات ہوگی . میاں خالد محمود نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ کے مسلے پر وزیراعظم کی کمیٹی سے مذاکرات ہوں گے .

. .

متعلقہ خبریں