وزراء نے بتایا کہ وزیراعظم وزیراعلیٰ کو بدلنے پر راضی ہوگئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ق کے رہنما طارق بشیر چیمہ نے دعوی کیا ہے کہ وزراء نے انہیں بتایا کہ وزیراعظم وزیراعلیٰ کو بدلنے پر راضی ہوگئے ہیں۔جیو ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق موجودہ سیاسی صورتحال پر ق لیگ کا طویل ترین مشاورتی اجلاس ہوا جس میں پارٹی اپوزیشن اور حکومتی اتحادیوں سے مشاورت کی عمل پر بات کی گئی۔
ق لیک کی جانب سے آئندہ 48 گھنٹوں میں حتمی فیصلے کا امکان ہے جبکہ وفاقی کمیٹی نے پنجاب میں تبدیلی سے متعلق تاریخ دینے سے انکار کر دیا۔اجلاس میں شرکت کرنے والے طارق بشیر چیمہ دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزرا نے بتایا کہ وزیراعظم عثمان بزدار کو بدلنے پر راضی ہوگئے ہیں۔ہمیں کمیٹی کے وزرا نے اس پر مبارک دی۔اس پر ہم نے کہا کہ کس بات کی مبارک تو وفاقی کمیٹی کے وزرا نے کہا کہ وزیراعظم پنجاب میں تبدیلی پر متفق ہو گئے ہیں۔

طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ ہم نے سوال کیا کہ ایسا کب ہوگا جس پر بتایا گیا کہ پہلے وفاق کی عدم اعتماد گزر جائے۔طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ وزراء سے کہا کہ حکومت نے ہمیں بچہ سمجھا ہے کیسے یقین کر لیں کہ وفاق میں عدم اعتماد کے بعد حکومت کیا فیصلہ کرتی ہے؟ اپوزیشن کی جانب سے ہمیں وزیراعلی کی پیشکش ہے مگر حکومت کی طرف سے ہمیں لولی پوپ ہے۔دوسری جانب ) وزیر اعلی عثمان بزدار کو تبدیل کرنے سے متعلق پاکستان تحریک انصاف کے علیم خان گروپ کی وضاحت سامنے آگئی۔
ترجمان علیم خان گروپ میاں خالد محمود نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ہم بھی وزیراعلی پنجاب کی تبدیلی چاہتے ہیں۔ہمارے تمام اراکین عمران خان کے اجلاس کے بائیکاٹ کے مخالف ہیں۔ علیم خان گروپ بھی وزیراعلی پنجاب کی فوری تبدیلی جاتا ہے، ہمارے گروپ کی طرف سے وزیراعظم سے بات ہوگی۔میاں خالد محمود نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ کے مسلے پر وزیراعظم کی کمیٹی سے مذاکرات ہوں گے۔

Recent Posts

آئی ایم ایف سے قرض دلوانے میں آرمی چیف نے اہم کردار ادا کیا، شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف کا کہناہے کہ آئی ایم ایف پروگرام دلوانے…

3 hours ago

فلم ’کالکی 2898‘ میں پربھاس کو ‘جوکر’ کہنے پر ارشاد وارثی کی وضاحت

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار ارشاد وارثی نے سائنس فکشن فلم کالکی 2898 اے ڈی کے…

3 hours ago

ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر سے ایک اور اعزاز چھین لیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے سابق لیجنڈری بلے باز سچن ٹنڈولکر…

3 hours ago

سیمنٹ کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے ہفتے بھی کمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں مسلسل دوسرے ہفتے بھی…

4 hours ago

ایف بی آر نے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ سےمتعلق اہم اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایف بی آر نے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ سےمتعلق اہم…

4 hours ago

دوسری شادی پر سابقہ شوہر کا گھر جلانے والی خاتون مشکل میں پھنس گئی

گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)دوسری شادی پر شوہر کے گھر کو آگ لگانے والی خاتون کے خلاف…

5 hours ago