عالیہ بھٹ نے فلم’گنگو بائی کاٹھیاواڑی‘ کی شاندار کامیابی پر خوشی کیسے منائی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ اپنی فلم’گنگو بائی کاٹھیاواڑی‘ کی باکس آفس پر شاندار کامیابی پر بہت خوش ہیں۔فلم’گنگو بائی کاٹھیاواڑی‘ نے ریلیز کے بعد باکس آفس پر 100 کروڑ کا بزنس کرلیا ہے۔
اداکارہ نے اپنی فلم کی اس شاندار کامیابی کی خوشی کو اپنا پسندیدہ کھانا کھا کر منایا۔
عالیہ بھٹ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ویگن برگرکھاتے ہوئے اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔اُنہوں نے فلم کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ’گنگو بائی کو سنچری مبارک ہو جبکہ عالیہ کو ویگن برگر اور فرائز مبارک ہوں‘۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں فلم کی کامیابی پر مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔
خیال رہے کہ فلم ʼگنگو بائی کاٹھیاواڑی‘ عالیہ بھٹ کے کیریئر کی دوسری فلم ہے جس نے 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا ہے۔اس سے قبل اداکارہ کی فلم ’راضی‘ نے باکس آفس پر 100 کروڑ کا بزنس کیا تھا۔

Recent Posts

مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی جلسے میں خالی کرسیوں کی تصویر شیئر کردی

لاہور(قدرت روزنامہ) ن لیگی رہنما مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی جلسے میں خالی کرسیوں…

5 mins ago

جلسے میں نومئی کے اشتہاری لوگوں کے خلاف کارروائی ہوگی، وزیر اطلاعات پنجاب

لاہور(قدرت روزنامہ) صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ جلسے میں نومئی…

17 mins ago

دیہاڑی داروں سمیت تمام مزدوروں کی سیسی اور ای او بی آئی میں رجسٹریشن کا حکم

کراچی(قدرت روزنامہ)سندھ ہائیکورٹ نے دیہاڑی داروں سمیت تمام مزدوروں کو سیسی اور ای او بی…

25 mins ago

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا…

43 mins ago

صدر زرداری کے ماضی کے ساتھی اسماعیل ڈاہری چرس اور کلاشنکوف برآمدگی پر گرفتار

دولت پور / حیدرآباد(قدرت روزنامہ)صدر مملکت آصف علی زرداری کے ماضی کے انتہائی قریبی ساتھی…

46 mins ago

وزیراعظم کا اعلیٰ افسروں کے پروموشن کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو…

48 mins ago