پاکستان کی طرف کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، وزیراعظم عمران خان

کامرہ(قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دنیا نے دیکھا پاکستان اپنا دفاع کرنا جانتا ہے جو کہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کی طرف کوئی میلی آنکھ سےنہیں دیکھ سکتا ہے۔
جدید لڑاکا طیارے جے10 سی کی پاک فضائیہ میں شمولیت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا ہے کہ جے10 سی کی شمولیت پر قوم کو مبارکباد دیتا ہوں ۔وزیراعظم نے کہنا تھا کہ جے10سی فراہم کرنے پر چین کا شکریہ ادا کرتے ہیں جس سے ہمارا دفاعی نظام مزید مضبوط ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ پلوامہ کے بعد بالاکوٹ حملے پر پاکستان کا ردعمل دنیا نے دیکھا ہے جس سے دنیا کو پیغام گیا ہے کہ پاکستان اپنی حفاظت کرنا جانتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اپنی مسلح افواج پر فخر ہے جس نے دہشت گردی کا بہادری سے مقابلہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ جدید فائٹر ایئر کرافٹ جے 10 سی پاکستان ایئر فورس میں شمولیت کی تقریب کامرہ میں جاری ہے۔
وزیر اعظم عمران خان جدید فائٹر ایئرکرافٹ جے 10 سی کی پاکستان ائیر فورس میں شمولیت کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے ہیں۔
جے 10 سی فضاسے زمین اور سمندر میں ٹارگٹ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور بحری جہاز تباہ کرنے والے مؤثر میزائلوں سے لیس ہے۔جے10سی میں بحری حدود کے دفاع میں کلیدی کردار ادا کرنے کی صلاحیت کے ساتھ بھاری مقدار میں حربی سازو سامان اٹھانے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔
جے10 سی اسٹریٹیجک جوہری ہتھیار لے جانے کے قابل ہے جو کہ بھارتی رفال طیاروں کا مقابلہ کرسکتا ہے اورجے 10 لڑاکا طیاروں کو جےایف 17 کے ساتھ مواصلاتی طور پر منسلک کرنے کا آپشن بھی موجودہے۔
چینی ساختہ جے10 سی 4.5 پلس پلس جنریشن طیارہ ہے جس کو کو ویگرس ڈریگن بھی کہا جاتا ہے، اس میں جدید ترین ریڈار نظام نصب ہے۔
جے 10 سی کے ریڈار میں 1400 ٹی آر ایم ہے جبکہ بھارتی رفال طیاروں کے ریڈار میں 1200 ٹی آر ایم ہے۔

Recent Posts

جس جماعت نے فہرست نہیں دی وہ مخصوص نشستوں کی اہل نہیں: ن لیگ کی الیکشن کمیشن کو درخواست

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )مخصوص نشستوں کے معاملے پر پاکستان مسلم لیگ ن نے الیکشن…

6 mins ago

چیمپئنز ٹرافی: آئی سی سی وفد نے پاکستان کے سکیورٹی انتظامات کو تسلی بخش قرار دیدیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) کے وفد نے چیمپئنز…

6 mins ago

میرے چیمبر میں آ جائیں تو چائے پر بہت سی آبزرویشنز دے دوں گا،جسٹس میاں گل حسن کا سلمان اکرم راجہ کے وکیل سے مکالمہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سلمان اکرم راجہ کی حفاظتی ضمانت اور مقدمات کی…

11 mins ago

لاہور میں پی ٹی آئی کاجلسہ رکوانےکی درخواست ناقابل سماعت قرار دیکر مستردکردی گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا جلسہ رکوانےکی…

13 mins ago

وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ ترمیمی پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس منظور کرلیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ ترمیمی پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس منظور کرلیا،پریکٹس اینڈ…

16 mins ago

پاکستان قونصلیٹ میں دبئی حکام کی ملاقات،تجارت کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال

دبئی (قدرت روزنامہ ) عجمان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ڈائریکٹر جنرل سالم السویدی…

20 mins ago