حکومت نے آمریت کی یاد کو تازہ کرتے ہوئے ممبران پارلیمنٹ پر حملہ کیا،بلوچستان بار کونسل

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان بار کونسل کے وائس چیرمین قاسم علی گاجزئی چیئرمین ایگزیکٹیو کمیٹی ایوب ترین ممبران بار کونسل راحب خان بلیدی ایڈووکیٹ اور امان اللہ کاکڑ نے اپنے ایک بیان میں پارلیمنٹ لاجز اسلام آباد میں پولیس گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے آمریت کی یاد کو تازہ کرتے ہوئے ممبران پارلیمنٹ پر حملہ اور گرفتاری اور سینیٹر سابق صدر سپریم کورٹ بار کامران مرتضی پر تشدد اور انہیں زخمی کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے حکومت کی بوکھلاہٹ قرار دیا ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ نااہل سلیکٹڈڈ حکومت اپنی آئینی حیثیت کھو چکا ہے اپنے خلاف تحریک عدم اعتماد کے ناکامی کے بعد حکومت تشدد پر اتر آیا ہے بیان میں کہا کہ گزشتہ دنوں وزیر اعظم کے تقریر سے یہ عیاں تھا کہ وہ اکثریت کھو چکے ہیں عوام کا ممبران پارلیمنٹ کا اب نااہل حکومت پر اعتماد نہیں رہا آج پارلیمنٹ کے اندر اسلام آباد پولیس کیجانب سے کاروائی سے ظاہر ہوتا ہے پولیس لوگوں کی جان و مال کے تحفظ کرنے میں مکمل طورپر ناکام ہوچکی ہے اس وقت ملک میں کشیدگی کی صورت حال ہے جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے بیان میں مطالبہ کیا کہ ممبران پارلیمنٹ پر تشدد کرنے والے اہلکاروں کو فوری برطرف کیا جائے تمام گرفتار ممبران و کارکنان کو رہا کیا جائے بلوچستان بار کونسل اس موجودہ صورتحال میں پارلیمانی جماعتوں کے ساتھ ہیں

. .

متعلقہ خبریں