علیم خان کی ن لیگ میں شمولیت کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کی ن لیگ میں شمولیت کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان اس وقت لندن میں موجود ہیں۔میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ لندن میں علیم خان نے سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔دونوں رہنماؤں کی لندن میں ہونے والی ملاقات میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور نواز شریف کے بیٹے بھی موجود تھے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق نواز شریف اور علیم خان کی ملاقات بدھ کے روز ہوئی جو تقریبا تین گھنٹے تک جاری رہی۔ علیم خان کی نواز شریف سے ملاقات کروانے میں ن لیگ پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے اہم کردار ادا کیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ ملاقات نواز شریف کے گھر پر مقامی وقت کے مطابق ساڑھے چھ بجے ہوئی۔

علیم خان نواز شریف سے ملنے کے لیے عقبی دروازے سے داخل ہوئے۔

علیم خان کی ن لیگ میں شمولیت کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق علیم خان نے لندن آنے سے قبل شہباز شریف سے بھی لاہور میں ملاقات کی تھی۔علیم خان کی نوازشریف سے ملاقات میں سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔علیم خان نے نوازشریف کو بتایا کہ کہ ان کے ساتھ تین سال میں کیا ہوتا رہا اور ان کی اپنی جماعت پی ٹی آئی نے ان کو کس طرح نشانہ بنایا۔
دوسری جانب بتایا جا رہا ہے کہ ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین اور علیم خان دونوں کا اکٹھے جمعہ کی رات یا ہفتے کو پاکستان آنے کا امکان ہے، دونوں شخصیات پاکستان واپس آ کر پاور شو اور مشترکہ پریس کانفرنس کریں گی۔ لندن میں ہونے والی ملاقات میں دونوں شخصیات نے مل کر آئندہ فیصلے کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین اور علیم خان نے نمبرنگ سے متعلق بھی جائزہ لیا، وزیر اعلیٰ پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے سے متعلق معاملات پر غور کیا۔ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں وفاق میں لائی گئی تحریک عدم اعتماد سے متعلق بھی معاملات زیر غور رہے۔

Recent Posts

آئی ایم ایف سے قرض دلوانے میں آرمی چیف نے اہم کردار ادا کیا، شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف کا کہناہے کہ آئی ایم ایف پروگرام دلوانے…

5 hours ago

فلم ’کالکی 2898‘ میں پربھاس کو ‘جوکر’ کہنے پر ارشاد وارثی کی وضاحت

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار ارشاد وارثی نے سائنس فکشن فلم کالکی 2898 اے ڈی کے…

5 hours ago

ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر سے ایک اور اعزاز چھین لیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے سابق لیجنڈری بلے باز سچن ٹنڈولکر…

5 hours ago

سیمنٹ کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے ہفتے بھی کمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں مسلسل دوسرے ہفتے بھی…

6 hours ago

ایف بی آر نے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ سےمتعلق اہم اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایف بی آر نے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ سےمتعلق اہم…

7 hours ago

دوسری شادی پر سابقہ شوہر کا گھر جلانے والی خاتون مشکل میں پھنس گئی

گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)دوسری شادی پر شوہر کے گھر کو آگ لگانے والی خاتون کے خلاف…

7 hours ago