صرف خدمت ہی آتی ہے جو گزشتہ 8 سال سے کر رہا ہوں: شاہد آفریدی

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے الیکشن سے قبل عوام سے کچھ زیادہ بڑے وعدے کرلئے تھے۔ کشمیر پریمئیر لیگ روڈ شو کے موقع پر لندن میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے 42 سالہ شاہد آفریدی نے کہا کہ عمران خان کو معقول ہوم ورک کرکے اور مخلص ٹیم کے ساتھ آنا چاہئے تھا۔

&n

bsp;

شاہد آفریدی نے کہا کہ عمران خان کے بڑے وعدے پورے کرنے کیلئے 10 سے 15 برس چاہئیں، ایسی بات نہیں کہ عمران بھائی کی حکومت نے کچھ نہیں کیا، عمران خان کی ٹیم اپنے کاموں کے بارے میں بتا نہیں پارہی۔

اس سوال کے جواب میں کہ آپ سیاست میں کب آئیں گے؟ سابق کپتان نے کہا کہ وہ صرف دوسروں کی مدد کرنے کی سیاست جانتے ہیں جو وہ گزشتہ 8 سال سے کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نہیں کہوں گا کہ سیاست میں نہیں آؤں گا، تاکہ یوٹرن کا الزام نہ لگے۔

 

 

اس موقع پر شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ کشمیر پریمئیر لیگ کے میچز کا برطانیہ میں ہونا خوش آئند ہوگا، اس کے ذریعے دنیا کو پیغام گیا کہ کشمیر کے لوگ پرامن اور محنت کرنیوالے ہیں، کے پی ایل میں دو نئی فرنچائزز کی شمولیت اس کی مقبولیت کی دلیل ہے۔
شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ کے پی ایل کا حکومت کی تبدیلی سے کوئی تعلق نہیں ہونا چاہیے، کے پی ایل کا ٹیلنٹ پی ایس ایل اور پاکستان ٹیم کا حصہ بنے گا۔ اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر پیغام میں شاہد آفریدی نے لکھا کہ کشمیر پریمئیر لیگ سیزن ٹو کے افتتاح کے موقع پر ہائی کمشنر معظم احمد خان سے مل کر خوشی ہوئی۔ شاہد آفریدی نے کشمیر پریمئیر لیگ کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

Recent Posts

پی ٹی آئی عمران خان کو بیرون ملک بھجوانے کی کوشش کر رہی ہے،خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…

9 mins ago

ایک بیوی سے طلاق کے بعد دوسری شادی کرنے والا پہلی رات ہی لٹ گیا

گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…

20 mins ago

احسن خان کی کرس گیل کے ساتھ ڈانس ویڈیو وائرل

دبئی (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار احسن خان کی ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر کرس گیل کے…

44 mins ago

گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو پرانے مالک کی لاش مل گئی

پیرس (قدرت روزنامہ)فرانس میں گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو گھر کے پرانے…

48 mins ago

الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کو نوٹس جاری کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز میں الیکشن کمیشن…

1 hour ago

ٹرین کے ذریعے 46 کلو سے زائد چرس سمگلنگ کی کوشش ناکام

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) ریلوے پولیس نے راولپنڈی سٹیشن پر کارروائی کرکے لاکھوں روپے کی منشیات…

2 hours ago