نامکمل الیکشن کمیشن ۔۔۔ معاملہ ہائیکورٹ پہنچ گیا

(قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے نامکمل الیکشن کمیشن کی موجودگی میں آئندہ ہونے والے تمام انتخابات رکوانے کےلئے دائر درخواست پر وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن سے جواب طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس محمدشان گل نے نجم الحسن ایڈووکیٹ کی درخواست پرسماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ الیکشن کمیشن کےدوممبران کی ریٹائرمنٹ کے بعد کمیشن نامکمل ہے۔آئین کےتحت نامکمل الیکشن کمیشن کی موجودگی میں کوئی بھی انتخابی شیڈول جاری نہیں ہوسکتا۔۔الیکشن کمیشن کےدوممبران کی تعیناتیاں کرکےہی آئندہ ضمنی اوردیگرانتخابات کاشیڈول جاری ہوسکتاہے۔سپریم کورٹ کےاس حوالے سے فیصلے موجود ہیں۔

لاہورہائیکورٹ کےجسٹس محمدشان گل نےدوران سماعت درخواست گزاروکیل سےمکالمہ کرتے ہوئےکہا کہ درخواست میں مانگا گیاریلیف یہ عدالت کیسے فراہم کرسکتی ہے؟ آپ سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کی بجائے اس عدالت میں کیسے آگئے؟ سپریم کورٹ کےپاس آئین کےآرٹیکل 183کے ذیلی شق 3کےتحت لامحدود اختیارات ہیں۔آئین کےآرٹیکل 199کےتحت عدالت عالیہ کا دائرہ کار محدود ہے۔کسی ضمنی الیکشن میں جیتنے والے امیدوارکی جیت کا نوٹیفکیشن کیسے روکا جاسکتا ہے۔انتخابی تنازع الیکشن ٹربیونل میں ہی لےجایاجاسکتا ۔

لاہورہائیکورٹ کےجسٹس محمدشان گل نےانتخابات آئین کےتحت ہی ہوتےہیں عدالت انہیں کیسےرکواسکتی ہےَ؟آئین کےآرٹیکل 225کاتحفظ کرنا اس عدالت کی ذمہ داری ہے؟ڈپٹی اٹارنی جنرل نے مؤقف اختیار کیا کہ درخواست گزارمتاثرہ فریق نہیں عدالت درخواست مسترد کرے۔عدالت نے فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت15 روز کیلئےملتوی کردی۔

Recent Posts

پیٹرولیم ڈیلرز اور حکومت کے مذاکرات ناکام، 5جولائی سے پیٹرول پمپس بند کرنیکا اعلان

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز اور حکومت کے مذاکرات ناکام ہونے کے بعد پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی…

13 mins ago

آئی ایم ایف نے بجلی مزید مہنگی کرنے کا مطالبہ کر دیا لیکن کتنی؟ جان کر ہی پسینہ رکنے کا نام نہ لے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) آئی ایم ایف نے بجلی مزید کم از کم 5 روپے…

24 mins ago

وزیراعظم کی آج روسی صدر سے ملاقات متوقع، کل چینی صدر سے ملیں گے

دوشنبے(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف آج روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کریں گے جب…

26 mins ago

چیئرمین پی اے سی کیلیے اپوزیشن کی جانب سے شیخ وقاص اکرم کا نام برقرار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اپوزیشن نے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے لیے شیخ…

32 mins ago

محکمہ موسمیات نے بارشوں کی نوید سنادی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اورگردو نواح میں…

38 mins ago

سونیا حسین کے سابق شوہر کے ہاں بیٹی کی پیدائش

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سونیا حسین کے سابق شوہر اور فٹنس…

55 mins ago