جہانگیر ترین نےعلیم خان سے ملاقات کرنے سے انکار کر دیا
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ترین گروپ اور علیم خان گروپ کی راہیں جدا ہونے کا امکان ہے . جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق ترین گروپ اور علیم گروپ کے درمیان اختلافات بڑھنے لگے ہیں اور ان دونوں گروپس کی راہیں جدا ہونے کا امکان ہ ے .
ترین گروپ کے سخت گیر ارکان علیم خان کی شمولیت کو گروپ ہائی جیک تصور کرتے ہیں . میڈیا رپورٹ کے مطابق ترین گروپ میں شامل چند سخت گیر ارکان کے دباؤ کی وجہ سے جہانگیر ترین علیم خان سے ملاقات کرنے سے بھی گریزاں ہیں . اس بات کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ترین گروپ
میں شمولیت کے بعد سے ابتک جہانگیر ترین اور علیم خان کا کوئی براہ راست رابطہ نہیں ہوا ہے . جس کی وجہ سے ترین گروپ کے سخت گیر ارکان علیم خان کی گروپ میں شمولیت کو گروپ ہائی جیک تصور کرتے ہیں .
. .