کامرہ(قدرت روزنامہ)فائٹر ایئر کرافٹ جے 10 سی کی پاکستان ایئر فورس میں شمولیت کی تقریب کامرہ ایئر بیس پر ہوئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایئر چیف مارشل ظہیر بابر کا کہنا تھا کہ ہم ایک چیلنجنگ دور میں رہ رہے ہیں ، جے 10 سی کی شمولیت سے پاک فضائیہ کی طاقت میں مزید اضافہ ہوا ہے اور پاک فضائیہ کیلئے آج تاریخی لمحہ ہے .
تفصیلات کے مطابق چین سے درآمد شدہ جدید ترین لڑاکا طیارے جے ٹین سی کی پاکستان ایئر فورس میں شمولیت کی تقریب کامرہ ایئر بیس پر منعقد کی گئی جس میں وزیر اعظم عمران خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ، تقریب میں وفاقی وزرا، عسکری حکام اور چین کے سفیر نے بھی شرکت کی .
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایئر چیف مارشل ظہیر بابر کاکہنا تھا کہ خطے میں امن کیلئے چین کیساتھ ملکر کام کر رہے ہیں،چین او رپاکستان کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات ہیں،امن کیلئے پاک چین تعاون مثالی ہے . ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ایئر فورس ملک کے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار ہے
. .