موجودہ دور چیلنجنگ ،چین سے مضبوط تعلقات ہیں، ایئر چیف مارشل ظہیر بابر

کامرہ(قدرت روزنامہ)فائٹر ایئر کرافٹ جے 10 سی کی پاکستان ایئر فورس میں شمولیت کی تقریب کامرہ ایئر بیس پر ہوئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایئر چیف مارشل ظہیر بابر کا کہنا تھا کہ ہم ایک چیلنجنگ دور میں رہ رہے ہیں ، جے 10 سی کی شمولیت سے پاک فضائیہ کی طاقت میں مزید اضافہ ہوا ہے اور پاک فضائیہ کیلئے آج تاریخی لمحہ ہے ۔

تفصیلات کے مطابق چین سے درآمد شدہ جدید ترین لڑاکا طیارے جے ٹین سی کی پاکستان ایئر فورس میں شمولیت کی تقریب کامرہ ایئر بیس پر منعقد کی گئی جس میں وزیر اعظم عمران خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ، تقریب میں وفاقی وزرا، عسکری حکام اور چین کے سفیر نے بھی شرکت کی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایئر چیف مارشل ظہیر بابر کاکہنا تھا کہ خطے میں امن کیلئے چین کیساتھ ملکر کام کر رہے ہیں،چین او رپاکستان کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات ہیں،امن کیلئے پاک چین تعاون مثالی ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ایئر فورس ملک کے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار ہے

Recent Posts

آئی ایم ایف سے قرض دلوانے میں آرمی چیف نے اہم کردار ادا کیا، شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف کا کہناہے کہ آئی ایم ایف پروگرام دلوانے…

7 hours ago

فلم ’کالکی 2898‘ میں پربھاس کو ‘جوکر’ کہنے پر ارشاد وارثی کی وضاحت

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار ارشاد وارثی نے سائنس فکشن فلم کالکی 2898 اے ڈی کے…

7 hours ago

ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر سے ایک اور اعزاز چھین لیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے سابق لیجنڈری بلے باز سچن ٹنڈولکر…

7 hours ago

سیمنٹ کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے ہفتے بھی کمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں مسلسل دوسرے ہفتے بھی…

9 hours ago

ایف بی آر نے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ سےمتعلق اہم اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایف بی آر نے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ سےمتعلق اہم…

9 hours ago

دوسری شادی پر سابقہ شوہر کا گھر جلانے والی خاتون مشکل میں پھنس گئی

گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)دوسری شادی پر شوہر کے گھر کو آگ لگانے والی خاتون کے خلاف…

9 hours ago