سعودی عرب اور امریکہ کی مشترکہ کارروائی‘ یمن سے 2 امریکی خواتین بازیاب لیکن دراصل وہاں کیسے پہنچی تھیں؟
صنعاء(قدرت روزنامہ)سعودی عرب اور امریکہ کی ایک مشترکہ کارروائی یمن کے دارالحکومت صنعاء سے دو امریکی خواتین کو بازیاب کرالیاگیا، ، ان خواتین کو یمنی دارالحکومت صنعاء میں حراست میں لیا گیا تھا، خواتین کو پہلے جنوبی ساحل عدن کی جانب لے جایا گیا اور سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض منتقل کیا گیا .
سعودی وزارت دفاع کے ترجمان بریگیڈئر جنرل ترکی المالکی کے مطابق یہ خواتین صنعاء میں اپنی خاندان سے ملنے گئی تھیں .
وہاں ان کے پاسپورٹ ضبط کر لیے گئے اور انہیں تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا . انہوں نے کہا کہ ان دونوں خواتین کو رائل سعودی ائیر فورس نے یمن سے منتقل کیا اور طبی معائنے کے بعد امریکی حکام نے انہیں وصول کر لیا . ادھر امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان نے ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے ریسکیو آپریشن کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ ’ہم نے حوثی ملیشیا کے کنٹرول والے یمن کے علاقے سے دو امریکی شہریوں کی محفوظ واپسی کے لیے کارروائی کی ہے . ‘
اس معاملے سے آگاہ ایک ذریعے کے حوالے سے رپورٹ بتایا گیا ہے کہ یہ خواتین جن کی عمریں 19 اور 20 برس کے آس پاس ہیں، واپس امریکہ پہنچ چکی ہیں . امریکی ترجمان نے مزید کہا کہ وہ ’اپنے سعودی اور یمن شراکت کاروں کے شکرگزار ہیں انہوں نے امریکی شہریوں کی محفوظ روانگی میں مدد فراہم کی . پرائیویسی سے جڑے معاملات کی وجہ سے ہم مزید تفصیل نہیں دے سکتے . ‘
. .