“مولانا فضل الرحمٰن صاحب رات بھر اِدھر اُدھر فون کرتے رہے، معافیاں مانگتے رہے کہ ۔ ۔ ۔” شہباز گل نے دعویٰ کردیا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گِل کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن صاحب رات بھر اِدھر اُدھر فون کرتے رہے، معافیاں مانگتے رہے کہ میرے بندے چھڑوا دیں، ایک ہی رات میں ان کا سارا بخار اتر گیا، انہیں چھوڑنا نہیں چاہیے تھا .
معاونِ خصوصی شہباز گِل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن نے اپنے بندوں سے معافی منگوائی ہے، ہم انہیں کسی بہانے سیاسی میدان سے بھاگنے نہیں دینا چاہتے .
واضح رہے کہ گزشتہ روزپارلیمنٹ لاجز میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے محافظ دستے انصار الاسلام کے کارکنوں کی موجودگی اور اسلام آباد پولیس کے آپریشن کے باعث پارلیمنٹ لاجز میدان جنگ بن گیا تھا، اس دوران اراکین اسمبلی اور کئی کارکنان کو گرفتار کیاگیا جنہیں بعد میں رہا کردیا گیا . فضل الرحمٰن نے واقعے کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے اپنے کارکنوں سے اسلام آباد پہنچنے اور اپنے اپنے شہروں میں سڑکیں، کاروبار بند کرنے کی کال دیدی تھی .
. .