اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گِل کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن صاحب رات بھر اِدھر اُدھر فون کرتے رہے، معافیاں مانگتے رہے کہ میرے بندے چھڑوا دیں، ایک ہی رات میں ان کا سارا بخار اتر گیا، انہیں چھوڑنا نہیں چاہیے تھا۔
معاونِ خصوصی شہباز گِل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن نے اپنے بندوں سے معافی منگوائی ہے، ہم انہیں کسی بہانے سیاسی میدان سے بھاگنے نہیں دینا چاہتے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روزپارلیمنٹ لاجز میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے محافظ دستے انصار الاسلام کے کارکنوں کی موجودگی اور اسلام آباد پولیس کے آپریشن کے باعث پارلیمنٹ لاجز میدان جنگ بن گیا تھا، اس دوران اراکین اسمبلی اور کئی کارکنان کو گرفتار کیاگیا جنہیں بعد میں رہا کردیا گیا۔فضل الرحمٰن نے واقعے کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے اپنے کارکنوں سے اسلام آباد پہنچنے اور اپنے اپنے شہروں میں سڑکیں، کاروبار بند کرنے کی کال دیدی تھی۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…
گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…
دبئی (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار احسن خان کی ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر کرس گیل کے…
پیرس (قدرت روزنامہ)فرانس میں گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو گھر کے پرانے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز میں الیکشن کمیشن…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) ریلوے پولیس نے راولپنڈی سٹیشن پر کارروائی کرکے لاکھوں روپے کی منشیات…