’کانپیں ٹانگ رہی ہیں‘ پر لوگوں کے دلچسپ تبصرے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 8 مارچ کی شب کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تقریر کرتے ہوئے اردو کا جملا اُلٹا بول دیا تھا، جس پر سوشل میڈیا پر طرح طرح کی میمز بنائی جا رہی ہیں۔
بلاول بھٹو نے سندھ کے دارالحکومت کراچی سے 27 فروری کو نکلنے والے عوامی مارچ کے اسلام آباد پہنچنے پر خطاب کے دوران کہا تھا کہ ان کے مارچ سے دارالحکومت میں ’کانپیں ٹانگ رہی ہیں‘دراصل وہ یہ کہنا چاہ رہے تھے کہ ان کے پریشر سے حکومت کی ’ٹانگیں کانپ رہی ہیں‘۔

بلاول بھٹو کے اُلٹے جملے بولنے پر سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان امڈ آیا اور ’کانپیں ٹانگ رہی ہیں‘ دو دن تک ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ رہا، علاوہ ازیں شوبز شخصیات نے بھی پی پی چیئرمین کی تقریر پر پیروڈی ویڈیوز بنائیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں۔

’کانپیں ٹانگ رہی ہیں‘ پر سینیئر اداکار اور میزبان احسن خان نے بھی ساتھی اداکاراؤں کے ساتھ ویڈیو بنائی جو انسٹاگرام پر خوب وائرل ہوئی۔

ماڈل و اداکارہ فاطمہ آفندی نے بھی بلاول بھٹو کی تقریر پر پیروڈی ویڈیو بنائی، جسے لوگوں نے کافی سراہا۔

اداکارہ صاحبہ ریمبو نے بھی ’کانپیں ٹانگ رہی ہیں‘ پر ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کی، جسے کافی لوگوں نے پسند کیا۔

علاوہ ازیں سوشل میڈیا پر بھی لوگوں نے اس پر طرح طرح کے تبصرے کیے۔

صحافی مریم نواز کی ٹوئٹ کو بھی کئی لوگوں نے ری ٹوئٹ کرتے ہوئے بلاول بھٹو کی زبان پھسلنے کی ویڈیو کلپ کو شیئر کرکے اس پر طرح طرح کے جملے لکھے۔

بعض لوگوں نے بلاول بھٹو کی زبان پھسلنے پر ان کی طرح اُلٹے جملوں کی شاعری کرنا بھی شروع کردی جب کہ بعض لوگوں نے اُلٹے جملوں پر مبنی میمز شیئر کرنا شروع کیں۔

دیگر لوگوں نے بھی بلاول بھٹو زرداری کے اُلٹے جملے پر سیاسی میمز بھی بنائیں اور لوگ دو تک ’کانپیں ٹانگ رہی ہیں‘ کے ہیش ٹیگ کو استعمال کرتے ہوئے اس پر سوشل میڈیا پر پوسٹس کرتے رہے۔

Recent Posts

افغانستان میں بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی: 70 افراد ہلاک،کئی لاپتا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)افغانستان میں بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی، مختلف واقعات میں…

7 mins ago

نواز شریف ہی ملک میں یکجہتی لاسکتے اور مسائل سے نکال سکتے ہیں: وزیر اعظم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتیں قوم کے…

15 mins ago

فوربز کی ’30 انڈر 30 ایشیا‘ کی فہرست میں 7 پاکستانی نوجوان شامل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی بزنس میگزین فوربز کی ’30 انڈر 30 ایشیا‘ کی فہرست میں…

25 mins ago

پاکستان میں آئندہ مالی سال مہنگائی کی شرح کم ہو کر 15 فیصد ہونے کا امکان ہے: ورلڈ بینک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی بینک کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال پاکستان میں مہنگائی…

37 mins ago

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب نے ‘نواز شریف آئی ٹی سٹی’ کا افتتاح کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں پہلے آئی ٹی سٹی…

44 mins ago

1973کا آئین نہیں مانا گیا تو ہم نئے معاہدے کی بات کریں گے، ڈاکٹر مالک بلوچ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے…

1 hour ago