اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ تحریک عدم پیش کیے جانے کے روز پارلیمنٹ ہاؤس، ایم این اے لاجز اور پرانا ایم این اے ہاؤس رینجرز اور ایف سی کے حوالے کیا جائے گا تاکہ کوئی ایسا واقعہ نہ ہو جو ملک کی بدنامی کا باعث بنے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس 172 بندے پورے نہیں اس لیے یہ حرکتیں کررہے ہیں، میں پورے یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ ان کے پاس 172 بندے پورے نہیں ہیں، یہ عدم اعتماد کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں، کل مولانا فضل الرحمٰن اینکر شاہزیب خانزادہ سے بھی لڑگئے کہ تم کون ہوتے ہو یہ کہنے والے کہ ہمارے پاس بندے پورے نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ لوگ عدم اعتماد سے بھاگنا چاہتے ہیں اور عدم اعتماد سے جان چھڑانا چاہتے ہیں، یہ عدم اعتماد سے پہلے اسلام آباد میں کوئی ہنگامہ کرنا چاہتے ہیں، عدم اعتماد سے کسی اور طرف جائیں گے تو دھر لیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے چیف سیکریٹری اور آئی جیز کو میں نے ہدایت کی ہے کہ انصار الاسلام کا کوئی بھی بندہ یونیفارم میں اسلام آباد کی جانب نہ آئے، سب کان کھول کر سن لیں کہ ملیشیا کے لباس میں جو بھی اسلام آباد آیا تو اسے نہیں چھوڑیں گے، ہم نے مرادن اور نوشہرہ میں بھی ایکشن لیا ہے، آپ نے 172 بندے لانے ہیں لیکن آپ ملیشیا کو لاکر کیا تاثر دینا چاہتے ہیں۔وزیر داخلہ نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد اپوزیشن کا جمہوری حق ہے اس لیے میں نے ابھی لحاظ کیا ہے، جب تک کوئی ایم این اے قانوں کو ہاتھ میں نہیں لے گا اس وقت تک کوئی ان کو ہاتھ بھی نہیں لگائے گا، تمام اپوزیشن کو درخواست کرنا چاہتا ہوں کہ کسی غلط فہمی کا شکار نہ رہنا، پرائیوٹ ملیشیا کے ذریعے اسلام آباد میں دہشت گردی پھیلانے کا حق کسی کو حاصل نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کسی نے قانون ہاتھ میں لیا تو میں اسے نہیں چھوڑوں گا، جب تک میں وزیر داخلہ ہوں ایسے کسی بھی فرد کو کچل کر رکھ دوں گا جو قانون ہاتھ میں لے گا، میں لحاظ نہیں کروں گا کہ کون کتنا معزز یا کتنا بڑا پارٹی لیڈر ہے، قانون ہاتھ میں لیں گے تو قانون اسے ہاتھ میں لے گا، بعد میں تحریک عدم اعتماد والے روز ان کو لاکر ان کا ووٹ ڈلوا دوں گا۔انہوں نے کہا کہ آپ عمران خان سے جمہوری نہیں ذاتی لڑائی لڑنے جارہے ہیں اس لیے میں کہتا ہوں کہ آپ کا برا وقت آنے والا ہے، اس کوشش میں آپ کی سیاست کا پتہ صاف ہوسکتا ہے اور جھاڑو پھر جائے گا، اگر 172 بندے ہیں تو لے آئیں ورنہ چپ کر کے پرانی تنخواہ پر کام کریں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ شکر ہے اب آپ کہہ رہے ہیں کہ فوج نیوٹرل ہے، میں جنرل باجوہ کو کالج کے وقت سے جانتا ہوں، وہ جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔شیخ رشید نے کہا کہ میں نے لوگوں کو کہہ دیا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے بعد شکرانے کے نفل ادا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی ایم این اے کو اگر سیکیورٹی چاہیے تو ہمیں بتائیں ہم انہیں سیکیورٹی دینے کو تیار ہیں، بعد میں جب آپ کے 12 ایم این اے کم ہوجائیں تو آپ وزیر داخلہ پر الزام نہ لگانا۔
وائرل ویڈیو میں ظہیر اقبال سوناکشی سہنا کے ساتھ کیسی حرکت کرتے ہیں ممبئی(قدرت روزنامہ)سوناکشی…
سلمان نصیر کیلئے پی ایس ایل میں نیا عہدہ متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا…
وزیر خزانہ کا پاکستان میں اے آئی آئی بی کے منصوبوں کی پیش رفت پر…
عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر فی اونس اور مقامی سطح پر 500 روپے فی…
چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت اجلاس میں 7 ممبران کی اکثریت نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو جیل سے رہائی…