پنڈی ٹیسٹ کی وکٹ ڈر کر نہیں بنائی، بابر اعظم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ پنڈی ٹیسٹ کی وکٹ ڈر کر نہیں بنائی، کراچی کی وکٹ اسپنرز کو مدد کرے گی، دو اہم کھلاڑیوں کی واپسی ہوئی ہے ممکن ہے پلیئنگ الیون میں شامل ہوں۔

’’پچ جیسی بھی ہو پرفارم کرنا اہم ہوتا ہے‘‘
کراچی میں ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ پچ جیسی بھی ہو پرفارم کرنا اہم ہوتا ہے، ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹ اہمیت کے حامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے جس اسپنر کا ڈیبیو ہو رہا ہے اس کو دیکھا نہیں، اس کی ویڈیو دیکھ کر تیاری کریں گے، پنڈی ٹیسٹ میں انفرادی اور بحیثیت ٹیم کی کارکردگی اچھی رہی، کوشش کریں گے تسلسل کو برقرار رکھیں۔

’’یہ تاثر غلط ہے ہم آسٹریلیا سے ڈر رہے ہیں‘‘
بابر اعظم نے کہا کہ کنڈیشنز دونوں ٹیموں کیلئے اہم ہیں، پنڈی کی نسبت کراچی میں گرمی زیادہ ہے، یہ تاثر غلط ہے ہم آسٹریلیا سے ڈر رہے ہیں، یہ تاثر بھی غلط ہے کہ پاکستانی بلے باز سست کھیلے، یہ کسی نے نہیں دیکھا کہ پنڈی میں امام الحق کم بیک اور عبداللّٰہ شفیق کیرئیر کا چوتھا ٹیسٹ کھیل رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ گھبرانے والی کوئی بات نہیں ہے، ہر وینیو پر الگ کنڈیشن ہوتی ہے، پچ سے کچھ نہیں ہوتا، آپ کو پرفارم کرنا پڑتا ہے، جان مارنی پڑتی ہے۔

’’بیٹنگ بولنگ دونوں ہماری اسٹرینتھ ہیں‘‘
بابر اعظم نے کہا کہ بیٹنگ بولنگ دونوں ہماری اسٹرینتھ ہیں، کبھی بولنگ تو کبھی بیٹنگ میچ میں جیت کا سبب بنتی ہے۔کپتان نے عندیہ دیا کہ کراچی ٹیسٹ کیلئے پلیئنگ الیون میں تبدیلی ہوگی، آج مزید وکٹ کا جائزہ لے کر حتمی فیصلہ کریں گے۔

Recent Posts

ٹیکس اہداف پر نظرثانی،ایف بی آر کی آئی ایم ایف سے ملاقات کی تردید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس اہداف پر نظرثانی…

14 mins ago

علی ظفر نے سعودی عرب میں سب سے بڑا کنسرٹ کرکے تاریخ رقم کردی

ریاض(قدرت روزنامہ)بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکار اور گلوکار علی ظفر نے سعودی عرب میں سب…

23 mins ago

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جیلوں میں اصلاحات کا آغاز کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ ملک بھر…

26 mins ago

ریونیو شارٹ فال، آئی ایم ایف کا حکومت سے ’’ڈومور‘‘ کا مطالبہ

ایف بی آر کی ٹیکس اہداف پر نظر ثانی کی درخواست بھی مسترد، شارٹ فال…

3 hours ago

علی امین گنڈاپور کا لاکھوں کا قیمتی سامان غائب

اجلاس میں اراکین اسمبلی سے پریشانی کا اظہار کیا اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈی چوک احتجاج کے…

3 hours ago

عاطف خان کو نیا نوٹس جاری، سرکاری فنڈ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی پر لگانے کا الزام

نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے متعلق تفصیلات طلب پشاور (قدرت روزنامہ)محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے…

3 hours ago