وفاق اور پنجاب میں تبدیلی کے آثار۔۔۔اہم حکومتی شخصیات نے ملک چھوڑ دیا، نجی ٹی وی کا بڑا دعویٰ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اپوزیشن نے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان کررکھا ہے جس دوران حکومت کو اسمبلیوں میں اراکین اسمبلی کی بھی فکر ستانے لگی ہے لیکن اب نجی ٹی وی چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومتی ٹیم کے کچھ اہم رہنما اور افسران ملک چھوڑگئے ہیں، کچھ نے تیاری پکڑلی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب اور وفاق میں تبدیلی کے آثار نظر آنا شروع ہوئے ہیں تو دوسری جانب وفاقی حکومت کے اہم ذمہ داران بھی پر تولنے لگے ہیں۔ سابق مشیر داخلہ شہزاد اکبر برطانیہ چلے گئے، خاتون اول کی دوست فرح خان اور احسن گجر 23 مارچ کو امریکہ روانہ ہوں گے۔ذرائع کے مطابق سابق وزیر داخلہ شہزاد اکبر برطانیہ چلے گئے ہیں ،

خاتون اول کی دوست فرح خان اور احسن گجر 23 مارچ کو امریکہ کے لیے روانہ ہوں گے اور ذرائع یہ بھی بتارہے ہیں کہ فرح خان کی بہن مسرت بی بی پہلے ہی برطانیہ چلے گئی ہیں جبکہ فرح خان اور احسن گجر نے 23 مارچ کو امریکہ کے لیے ٹکٹ کروائی ہے، جبکہ فرح خان اور احسن گجر کا پنجاب کی سیاست میں بڑا اہم کردار رہا ہے جبکہ سابق ڈی جی اینٹی کرپشن گوہر نفیس بھی برطانیہ جاتے جاتے رک گئے ہیں۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ گوہر نفیس کو انٹیلی جنس بیورو میں ایک اہم تعیناتی دی جائے گی جس کے باعث وہ برطانیہ نہیں جائیں گے البتہ ان کو تعیناتی نہ دی گئی تو وہ بھی جلد برطانیہ کے لیے روانہ ہوجائیں گے۔ذرائع یہ بتارہے ہیں کہ زلفی بخاری کے قریبی دوست وسیم وہ بھی چند دنوں میں برطانیہ چلے جائیں گے۔ جبکہ حکومت کے اہم شخصیات کے دیگر قریبی دوست بھی بیرون ملک جانے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی صفوں میں ہلچل پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار سمیت پنجاب اور وفاق کی اعلیٰ حکومتی شخصیات بھی پریشان ہیں۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی نے تحریک انصاف میں اختلافات کا نوٹس لے لیا، اہم ہدایات جاری

پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…

4 hours ago

مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…

4 hours ago

ڈی ٹاکس پنجاب مہم سے سموگ کی صورتحال میں بہتری ہوگی، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…

4 hours ago

آئی ایم ایف حیران تھا کہ پاکستانی معیشت 14ماہ میں کیسے سنبھل گئی، وزیر خزانہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…

4 hours ago

آئی ایم ایف نے تسلیم کیا کہ پنجاب حکومت درست راستے پر گامزن ہے : عظمٰی بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…

4 hours ago

انگلینڈ میں استعمال شدہ الیکٹرک گاڑیوں کی خرید ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…

5 hours ago