لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے انتہائی بردباری اور تحمل کا راستہ اپنایا۔شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے اظہار افسوس کے لئے آیا تھا، کل جمعیت علماء اسلام کے ارکان کے ساتھ ظلم و بربریت ہوئی۔
ان کا کہنا تھا کہ اس سے بدترین مثال پارلیمان کی تاریخ میں نہیں ملتی، مولانا فضل الرحمان نے انتہائی بردباری اور تحمل کا راستہ اپنایا، عمران نیازی اب بھگوڑا ہوچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ آئین کے مطابق پارلیمان کے ذریعے نیازی کی حکومت ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، عمران خان نیازی جو زبان اور ہتھکنڈے استعمال کررہا ہے وہ قابلِ مذمت ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ ہم عمران نیازی کو ملک کو ترقی کے ٹریک سے اتارنے کی اجازت نہیں دیں گے، کرپشن عمران خان کے گھر میں ہے، عمران خان کی بہن علیمہ خان کے پاس بیرون ملک جائیدادیں کہاں سے آئیں؟ ان کا کہنا تھا کہ تم جس طرح کی زبان استعمال کر رہے اسکی مہذب معاشرے میں اجازت نہیں، میں تمہیں خبردار کرتا ہوں کہ اپنی زبان کو قابو میں رکھو ورنہ ہمیں قابو کرنا آتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نمل یونیورسٹی کے لیے آنے والا پیسہ کیوں ڈیکلیئر نہیں کیا، تم کہتے ہو شہباز شریف بوٹ پالش کرتا ہے تم کیا کرتے ہو؟ ہماری فوج نے قربانی دی اور تم نے لندن میں بیٹھ کر فوج کے خلاف گھٹیا زبان استعمال کی۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ حرام حرام کی باتیں کررہے ہو، تم اے ٹی ایم کے پیسوں کا حرام کھاتے رہے ہو، تم ڈی چوک آنا چاہتے ہو تو آو ہم تمہیں ناکوں چنے چبوائیں گے، تمہارا وزیر داخلہ شیخ حرام ہے، میں اسکو اچھی طرح جانتا ہوں۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔…
پشاور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف ایسٹ کے نائب صدر عباس خان نے عہدے سے استعفیٰ…
لاہور(قدرت روزنامہ)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری نے کہاہے کہ کے پی کے عوام…
لاہور(قدرت روزنامہ)نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردعمل…
ہنزہ (قدرت روزنامہ) ہنزہ میں مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ،جس…
کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں…