عمران خان کا جلسے میں فوج کا حوالہ دینا قابل رحم اورمایوس کن ہے، بلاول بھٹو

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جلسے میں فوج کا حوالہ دینا قابل رحم اورمایوس کن ہے، جلسے میں فوج کا حوالہ دینا کام نہیں آئےگا، اس وقت عدم اعتماد زیرالتوا ہے، عمران خان کی گالیاں ثبوت ہیں کہ اسے اپنی شکست کا پتہ چل چکا ہے . انہوں نے وزیراعظم عمران خان کے لوئردیر میں خطاب پر اپنے ردعمل میں کہا کہ عمران خان کی گالیوں سے بھرپور زبان ثبوت ہےکہ اسے اپنی شکست کا پتہ چل چکا ہے، کیا آپ نے کبھی کسی جیتنے والے کپتان کو اپنے مخالفین کو مغلظات نوازتے سنا ہے؟ مخالفین کو مغلظات جیتنے والے کپتان نہیں بلکہ ایسا تو شکست خوردہ عناصر کرتے ہیں، اس وقت جبکہ عدم اعتماد زیرالتوا ہے، جلسے میں فوج کا حوالہ دینا قابل رحم اور مایوس کن ہے اور یہ کام نہیں آئےگا .

یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے لوئر دیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنرل باجوہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو ڈیزل نہ کہنا ، میں نے آرمی چیف سے کہا عوام نے فضل الرحمان کا نام ڈیزل رکھا ہے، لوگ مجھے یہ بھی کہتے ہیں نواز شریف کو بھگوڑا مت کہیں . اس کے ردعمل میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے صدر مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو میں ایک سوال پر کہا کہ میں نے جنرل باجوہ کو کسی کی کوئی شکایت نہیں لگائی، میں نے شکایت لگانے والی سیاست کبھی نہیں کی، سول کی طرح ملٹری بیوروکریسی قابل احترام ہے .
ہم صرف یہ چاہتے کہ اپنے آئینی دائرہ اختیار میں رہیں . انہوں نے کہا کہ اگرآج ملٹری بیوروکریسی کہتی کہ ہم غیرجانبدار ہیں ہمارا سیاست سے کوئی تعلق نہیں تو اس کے جواب میں وہ کہتا ہے کہ نیوٹرل تو جانور ہوتا ہے، کل آئی ایس پی آر نے جو بیان دیا ہے، آج کا بیان اس کا ردعمل ہوسکتا ہے .

. .

متعلقہ خبریں