علیم خان کی لندن میں نواز شریف ، جہانگیر ترین سے ملاقات نہیں ہوئی ‘ ترجمان

لاہور(قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کے ناراض رہنما عبد العلیم خان کے ترجمان میاں خالد محمود نے عبد العلیم خان کی لندن میں نواز شریف اور جہانگیر خان ترین سے ملاقاتوں کی تردید کر دی .

نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان وصوبائی وزیر میاں خالد محمود نے کہا کہ علیم خان نجی دورے پر لندن گئے ہیں، ان کے بچے زیر تعلیم ہیں وہ ان سے ملاقات کے لئے گئے ہیں .

علیم خان کی نواز شریف یا جہانگیر ترین سے ملاقات نہیں ہوئی . علیم خان جب وطن واپس آئیں گے تو آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا .

. .

متعلقہ خبریں