خدا نے چاہا تو دو بارہ بالی ووڈ میں کام کروں گی، صبا قمر‎

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر نے کہا ہے کہ اْنہیں موقع ملا تووہ دوبارہ بالی ووڈ میں کام کریں گی۔ صبا قمر نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنے سرحد پار پڑوسی ملک میں کام کرنے کے امکانات کے بارے میں بات کی ہے اْنہوں نے کہا کہ اْنہیں بھارت میں سب کا شکریہ ادا کرنے کا موقع نہیں ملا لیکن وہ بہت خوش اور مشکور ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ’اْنہیں اس بات پر بھی خوشی ہے کہ ودیا بالن، کنگنا رناوت، سری دیوی اور عالیہ بھٹ کے ساتھ فلم فیئر کی بہترین اداکارہ

کی کیٹیگری میں نامزد کیا گیا۔ صبا قمر نے عرفان خان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملنے پر کہا کہ’وہ خود کو خوش قسمت سمجھتی ہیں کہ اْنہیں عرفان خان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا‘۔اْنہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات میں بہتری کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہترین کی امید کر رہی ہیں، وہ ایک مثبت انسان ہیں اور انشاء اللہ وہ بالی ووڈ میں دوبارہ کام کریں گی۔

Recent Posts

وزیراعظم شہباز شریف آج امریکا کے دورے پر روانہ ہوں گے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) وزیراعظم شہباز شریف آج امریکا کے د ورے پر روانہ…

8 mins ago

مہنگائی میں کمی کے باوجود 17 اشیاءکی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )حکومت کے مہنگائی میں کمی کے دعووں کے باوجود اشیائے خوردو نوش…

12 mins ago

پاکستان کا پابندی والے جی ایم او سویا بین کی درآمد پر غور

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ پابندی والے جی ایم او سویا بین کی درآمد پر…

12 mins ago

پی ٹی آئی کارکنوں کی رہائی کیلیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

لاہور(قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کارکنوں کی رہائی کے لیے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی…

29 mins ago

سرکاری ملازم کی بیوہ کو ملنے والی نوکری دوسری شادی پر ختم نہیں ہوسکتی: لاہور ہائیکورٹ

لاہور (قدرت روزنامہ )لاہور ہائیکورٹ نے دوسری شادی کے بعد بیوہ کو سرکاری نوکری سے…

33 mins ago

ملک کو آگے بڑھانا ہے تو فوج اور عدلیہ کو آئینی حدود میں رہنا ہوگا: حافظ نعیم الرحمان

ساہیوال (قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ اگر ملک کو…

38 mins ago