وزیراعظم اور وزرا کو جلسہ کرنے پر الیکشن کمیشن کا نوٹس

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان اور وزرا کو الیکشن کمیشن نے نوٹس بھیج دیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے نوٹس لوئر دیر میں جلسہ کرنے پر دیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے وزیراعظم اور وزرا کو بھیجے جانے والے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آپ نے منع کرنے کے باوجود عوامی اجتماع منعقد کیا اور ریاستی مشینری استعمال کی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے بھیجے جانے والے نوٹس میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ آپ نے الیکشن ایکٹ 2017 کی واضح خلاف ورزی کی۔

وزیراعظم اور وزرا سے الیکشن کمیشن نے 14 مارچ کو طلب کر لیا ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آپ ذاتی حیثیت میں یا وکیل کے ذریعے اپنا جواب جمع کرائیں۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم کو دیر کا دورہ کرنے سے منع کیا تھا۔ الیکشن کمیشن کی ہدایت کے باوجود وزیراعظم نے دیر میں عوامی اجتماع سے خطاب کیا۔

صوبہ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ 31 مارچ 2022 کو شیڈول ہے۔

Recent Posts

آرٹیکل 63 اے تشریح کیس: جسٹس منیب اختر نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو ایک اور خط لکھ دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ کے جسٹس منیب اختر نے رجسٹرارسپریم کو ایک اور خط…

3 mins ago

پنجاب حکومت پارلیمانی سیکریٹریز کے لیے کتنی لگژری گاڑیاں خریدے گی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دستاویزات کے مطابق حکومت پنجاب نے پارلیمانی سیکریٹریز کے لیے لگژری گاڑیاں…

13 mins ago

پی آئی اے کی نیلامی اب 31 اکتوبر کو، ہر مرتبہ تاخیر کیوں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے مشکل معاشی حالات کے باعث سرکاری خزانے پر بوجھ بننے…

19 mins ago

کراچی میں خارش قابو سے باہر، اس کا علاج کیا ہے؟

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان کے ساحلی شہر کراچی میں گزشتہ 2 ماہ سے خارش (اسکیبیز) کی بیماری…

27 mins ago

عمران خان نے اپنے دور اقتدار میں ملک کے لیے ایک پیسے کا کام نہیں کیا، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ بانی چیئرمین…

39 mins ago

کار پر ہجوم کے حملے کے بارے میں اداکارہ اینجلین ملک کیا کہتی ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اینجلین ملک نامور پاکستانی اداکارہ، پروڈیوسر اور ڈائریکٹر ہیں جن کا ایک…

59 mins ago