(قدرت روزنامہ)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے انکشاف کیا ہے کہ قطر ایئر لائن اور سعودی ایئر لائن بھارتی سوپرسونک میزائل کی زد میں آسکتے تھے۔
وزیر خارجہ نے ہم نیوز سے گفتگو کے دوران بھارت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اس قسم کے ہتھیار رکھتے ہیں اور اسے سنبھال نہیں سکتے۔ کیا بھارت اس قابل ہے کہ اس کے پاس اس قسم کے ہتھیار ہوں؟
انہوں نے کہا کہاس معاملے پر ہم خاموش نہیں رہ سکتے، بھارت بہت خطرناک کھیل کھیل رہا ہے، امید ہے سلامتی کونسل مستقل ممبران اس پر خاموش نہیں رہیں گے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 26فروری کو بھارت نے جارحیت کی ہم نے صبر کیا اور 27 فروری کو جواب دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ شکر ہے میزائل آرمڈ نہیں تھا،اگر غلط فہمی ہو جاتی تو اس کا ذمہ دار کون تھا؟ انہیں کٹہرے میں لانا ہو گا،ری ایکشن ٹائم بہت کم تھا، غلط ری ایکشن آجاتا تو ذمہ دار کون تھا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ڈی جی آئی ایس پی آر نے میڈیا بریفنگ میں بتایا تھا کہ 9 مارچ کو بھارت سے سوپرسونک میزائل پاکستان کے شہر میاں چنوں میں گرا تھا۔
دوسری جانب بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اعتراف کیا ہے کہ بھارت سے تکنیکی خامی کے باعث میزائل چل پڑا جس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…
گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…
دبئی (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار احسن خان کی ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر کرس گیل کے…
پیرس (قدرت روزنامہ)فرانس میں گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو گھر کے پرانے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز میں الیکشن کمیشن…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) ریلوے پولیس نے راولپنڈی سٹیشن پر کارروائی کرکے لاکھوں روپے کی منشیات…