میں نے جنرل باجوہ کوکسی کی کوئی شکایت نہیں لگائی، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ میں نے جنرل باجوہ کوکسی کی کوئی شکایت نہیں لگائی، میں نے شکایت لگانے والی سیاست کبھی نہیں کی، سول کی طرح ملٹری بیوروکریسی قابل احترام ہے۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ میں اپوزیشن لیڈر کا شکریہ ادا کرتا ہوں انہوں نےپارلیمنٹ لاجز میں ہونے والے افسوسناک واقعے پر اظہار یکجہتی کا اظہار کیا قبل ازیں جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ لاجز میں اسلام آباد پولیس نے تمام قوانین اور اخلاقیات کو روندتے ہوئے دھاوا بولا۔ ممبران پارلیمنٹ

پر بلاجواز تشدد کیاگیا ،قوم کے منتخب نمائندوں کو گھسیٹتے ہوئے گرفتار کیا اور ان کے مہمانوں کو زدوکوب کیا۔ کارکنوں کے نام اپنے پیغام میں انہو ں نے کہا واقعے کی غلط تصویر اور جھوٹ پر مبنی بیانیہ قوم کے سامنے رکھ کر تاریخ کے صفحات پر اپنے سیاہ کردار کی پردہ پوشی کی بھونڈی کوشش کی۔ انہو ں نے کہا جے یو آئی اور دیگر جماعتوں کے کارکنوں اور عوام کا شکر گذار ہوں کہ انہوں نے ہماری آواز پر لبیک کہتے ہوئے فوری رد عمل دیا اور پورے ملک کو ایک گھنٹے سے کم وقت میں جام کر دیا۔ کارکنوں اور عوام کو اس فتح پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔صبح ہونے سے پہلے ہی تمام ممبران قومی اسمبلی اور کارکن رہا ہوچکے ہیں۔ رہائی نہ ملنے کی صورت میں ہم دوبارہ سڑکوں پر آنے کے لئے فیصلہ کیا تھا لیکن اب اسکی ضرورت باقی نہیں رہی۔ انہوں نے کہا فتح و نصرت کے لئے اللہ تعالی سے اجتماعی اور انفرادی دعاؤں کا خاص اہتمام کریں۔رجوع الی اللہ ہماری کامیابیوں کی ضمانت ہے۔ انہوں نے کہا اللہ سے امید ہے کہ آئندہ بھی اور خاص طور پر عدم اعتماد کی تحریک میں ہمیں اللہ کامیابی عطاء کرے گا۔ ان نااہل نالائق اور ناجائز حکمرانوں سے اللہ قوم کو نجات عطاء کرے گا۔

Recent Posts

پنجاب حکومت پارلیمانی سیکریٹریز کے لیے کتنی لگژری گاڑیاں خریدے گی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دستاویزات کے مطابق حکومت پنجاب نے پارلیمانی سیکریٹریز کے لیے لگژری گاڑیاں…

4 mins ago

پی آئی اے کی نیلامی اب 31 اکتوبر کو، ہر مرتبہ تاخیر کیوں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے مشکل معاشی حالات کے باعث سرکاری خزانے پر بوجھ بننے…

10 mins ago

کراچی میں خارش قابو سے باہر، اس کا علاج کیا ہے؟

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان کے ساحلی شہر کراچی میں گزشتہ 2 ماہ سے خارش (اسکیبیز) کی بیماری…

18 mins ago

عمران خان نے اپنے دور اقتدار میں ملک کے لیے ایک پیسے کا کام نہیں کیا، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ بانی چیئرمین…

30 mins ago

کار پر ہجوم کے حملے کے بارے میں اداکارہ اینجلین ملک کیا کہتی ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اینجلین ملک نامور پاکستانی اداکارہ، پروڈیوسر اور ڈائریکٹر ہیں جن کا ایک…

50 mins ago

ہم اسٹائل ایوارڈ 2024 کس کے نام رہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ہم ایوارڈز پاکستان کے بڑے ایوارڈ شوز میں سے ایک ہے۔ اس…

59 mins ago