’’لگتا ہے وزیراعظم عمران خان، جلسے میں مولانا فضل الرحمن سے زیادہ آرمی چیف جنرل باجوہ کو چڑا رہے ہیں؟‘‘رئوف کلاسرا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان نے لوئر دیر کے جلسے میں عوام خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن پر شدید تنقید کے نشتر برسائے اور ساتھ ہی آرمی چیف کے ساتھ ہونے والی گفتگو کا مولانافضل الرحمان سے متعلق حصہ بھی عوامی کر دیا . اس حوالے سے سینئر صحافی رئوف کلاسرا نے سوالیہ انداز میں کہا ہے کہ ’’ لگتا ہے کہ وزیراعظم عمران خان جلسے میں مولانا فضل الرحمان سے زیادہ آرمی چیف جنرل باجوہ کو چڑا رہے ہیں .

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سینئر تجزیہ کار رئوف کلاسرا نے کہا ہے کہ ’’لگتا ہے

وزیراعظم عمران خان، جلسے میں مولانا فضل الرحمن سے زیادہ آرمی چیف جنرل باجوہ کو چڑا رہے ہیں؟ . خیا ل رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے فضل الرحمن کو ڈیزل نہ کہنا . جمعہ کو پاکستان تحریک انصاف کے جلسہ سے خطاب کے دوران جب وزیراعظم عمران خان خطاب کرنے آئے تو پی ٹی آئی کے جلسے کے شرکا نے ’ڈیزل ڈیزل‘ کے نعرے لگائے جس پر وزیر اعظم نے بتایاکہ ابھی جنرل باجوہ سے بات ہورہی تھی ، آرمی چیف جنرل باجوہ نے کہامولانا فضل الرحمن کو ڈیزل نہ کہنا ، میں نے جنرل باجوہ کو جواب دیا کہ جنرل باجوہ میں نہیں کہہ رہا !عوام نے اس کا نام ڈیزل رکھ دیا ہے .
لگتا ہے وزیراعظم عمران خان، جلسے میں مولانا فضل الرحمن سے زیادہ آرمی چیف جنرل باجوہ کو چڑا رہے ہیں؟

. .

متعلقہ خبریں