وزیراعظم نے جلسے میں آرمی چیف جنرل باجوہ کو کیا پیغام دیا؟ حامد میر نے بتا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینئر اینکر پرسن و صحافی حامد میر نے وزیراعظم عمران خان کے لوئر دیر کے جلسے میں کی گئی تقریر پر اپنے تجزیہ میں کہا ہے کہ تقریر سے ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ وزیراعظم فوج کا نام اپنے سیاسی مقاصد کیلئے استعمال یا پھر کوئی اور پیغام دے رہے ہیں ۔ سینئر اینکر پرسن کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز ایک کانفرنس حکومتی وزراء اور دوسری اپوزیشن کی جانب سے کی گئی ، جس میں انہوں نے یہ ثابت کرنے کی کوشش کی ہے کہ ہم فوج کیساتھ کھڑے ہیں جبکہ دوسرا ان کے مخالف ہو

سکتا ہے ، انکا کہنا تھا کہ ہو سکتا ہے کہ وزیراعظم اور آرمی چیف کے مابین کوئی بات ہوئی ہو اور وہی بات عمران خان نے عوامی جلسے میں کر دی ، یہ وزیراعظم کے منصب کیخلاف ہے اس تقریر سے ایسا لگتا ہے کہ وزیراعظم فوج کا نام سیاسی مقاصد کیلئے استعمال یا پھر کوئی پیغام دے رہے ہیں ۔ حامد میر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو الیکشن کمیشن نے جلسہ کرنے سے روکا لیکن انہوں نے احکامات کی خلاف ورزی کی اور آئینی حلف کے تقاضوں کو دھجیاں اڑارہے ہیں فوج کو سیاست میں گھسیٹنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ سینئر اینکر پرسن کا کہنا تھا کہ عمران خان چاہتے ہیں گردو غبار اتنی بڑھے کسی کو کچھ نظر ہی نہ آئی اور وہ اپنے سیاسی مقاصد حاصل کر لیں ، میرے خیال میں آرمی چیف یا پھر کسی غیر سیاسی ادارے کیساتھ ہونے والی گفتگو کو جلسے میں اسطرح بیان نہیں کرنا چاہیے ۔ خیا ل رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے فضل الرحمن کو ڈیزل نہ کہنا ۔ جمعہ کو پاکستان تحریک انصاف کے جلسہ سے خطاب کے دوران جب وزیراعظم عمران خان خطاب کرنے آئے تو پی ٹی آئی کے جلسے کے شرکا نے ’ڈیزل ڈیزل‘ کے نعرے لگائے جس پر وزیر اعظم نے بتایاکہ ابھی جنرل باجوہ سے بات ہورہی تھی ، آرمی چیف جنرل باجوہ نے کہامولانا فضل الرحمن کو ڈیزل نہ کہنا ، میں نے جنرل باجوہ کو جواب دیا کہ جنرل باجوہ میں نہیں کہہ رہا !عوام نے اس کا نام ڈیزل رکھ دیا ہے ۔

Recent Posts

آرٹیکل 63 اے تشریح کیس: جسٹس منیب اختر نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو ایک اور خط لکھ دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ کے جسٹس منیب اختر نے رجسٹرارسپریم کو ایک اور خط…

4 mins ago

پنجاب حکومت پارلیمانی سیکریٹریز کے لیے کتنی لگژری گاڑیاں خریدے گی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دستاویزات کے مطابق حکومت پنجاب نے پارلیمانی سیکریٹریز کے لیے لگژری گاڑیاں…

14 mins ago

پی آئی اے کی نیلامی اب 31 اکتوبر کو، ہر مرتبہ تاخیر کیوں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے مشکل معاشی حالات کے باعث سرکاری خزانے پر بوجھ بننے…

20 mins ago

کراچی میں خارش قابو سے باہر، اس کا علاج کیا ہے؟

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان کے ساحلی شہر کراچی میں گزشتہ 2 ماہ سے خارش (اسکیبیز) کی بیماری…

28 mins ago

عمران خان نے اپنے دور اقتدار میں ملک کے لیے ایک پیسے کا کام نہیں کیا، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ بانی چیئرمین…

40 mins ago

کار پر ہجوم کے حملے کے بارے میں اداکارہ اینجلین ملک کیا کہتی ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اینجلین ملک نامور پاکستانی اداکارہ، پروڈیوسر اور ڈائریکٹر ہیں جن کا ایک…

1 hour ago