شاہ زیب خانزادہ کے سوال پر مولانا فضل الرحمان تپ گئے، غصے میں پروگرام چھوڑ کر چلے گئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)معروف اینکر شاہ زیب خانزادہ نے پروگرام میں مولانا فضل الرحمان سے سوال کیا کہ آپ کے پاس تحریک عدم اعتماد کے لئے بندے پورے ہیں جس پر مولانا فضل الرحمان غصے میں آ گئے، گزشتہ رات کو مولانا فضل الرحمان نے پارلیمنٹ لاجز پر پولیس آپریشن کے بعد شاہ زیب خانزادہ سے گفتگو کی جس میں ان سے سوال کیا گیا کہ آپ کے ساتھ احتجاج میں آپ کے اتحادی بھی شریک ہیں تو مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ یہاں خورشید شاہ، سعد رفیق، خواجہ آصف، شاہد خاقان عباسی اورتمام اپوزیشن کے قائدین یہاں موجود

ہیں . شاہ زیب خانزادہ نے سوال کیا کہ مولانا صاحب آپ کے پاس بندے پورے ہیں تحریک عدم اعتماد کے لئے کیونکہ حکومت کہہ رہی ہے کہ بندے پورے نہیں ہیں اور جلد اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے حکومت نے .

جس کے جواب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بندے پورے ہوں یا نہ ہوں لیکن ان کو ہمارے کارکنوں اور ایم این ایز پر دھاوا بولنے کا کیا حق حاصل ہے، پھر سوال کیا گیا کہ ویسے آپ کے پاس بندے پورے ہیں تو مولانا فضل الرحمان نے غصے میں آتے ہوئے کہا کہ ہوں یا نہ ہوں آپ کا اس سے کیا واسطہ ہے، جس پر شاہ زیب خانزادہ نے کہا کہ پولیٹیکل سوال کر رہا ہوں،مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آپ چھوڑیں اس بات ابھی موضوع تبدیل نہ کریں، مولانا نے کہا کہ ہم نے طبل جنگ بجا دیا ہے ہم کسی قیمت پر ان کی دہشت گردی کو معاف نہیں کریں گے، دوبارہ شاہ زیب خانزادہ نے عدم اعتماد پر بات کرنے کی کوشش کی جس پر مولانا فضل الرحمان نے غصے میں فون کاٹ دیا .

. .

متعلقہ خبریں