شاہ زیب خانزادہ کے سوال پر مولانا فضل الرحمان تپ گئے، غصے میں پروگرام چھوڑ کر چلے گئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)معروف اینکر شاہ زیب خانزادہ نے پروگرام میں مولانا فضل الرحمان سے سوال کیا کہ آپ کے پاس تحریک عدم اعتماد کے لئے بندے پورے ہیں جس پر مولانا فضل الرحمان غصے میں آ گئے، گزشتہ رات کو مولانا فضل الرحمان نے پارلیمنٹ لاجز پر پولیس آپریشن کے بعد شاہ زیب خانزادہ سے گفتگو کی جس میں ان سے سوال کیا گیا کہ آپ کے ساتھ احتجاج میں آپ کے اتحادی بھی شریک ہیں تو مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ یہاں خورشید شاہ، سعد رفیق، خواجہ آصف، شاہد خاقان عباسی اورتمام اپوزیشن کے قائدین یہاں موجود

ہیں۔ شاہ زیب خانزادہ نے سوال کیا کہ مولانا صاحب آپ کے پاس بندے پورے ہیں تحریک عدم اعتماد کے لئے کیونکہ حکومت کہہ رہی ہے کہ بندے پورے نہیں ہیں اور جلد اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے حکومت نے۔جس کے جواب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بندے پورے ہوں یا نہ ہوں لیکن ان کو ہمارے کارکنوں اور ایم این ایز پر دھاوا بولنے کا کیا حق حاصل ہے، پھر سوال کیا گیا کہ ویسے آپ کے پاس بندے پورے ہیں تو مولانا فضل الرحمان نے غصے میں آتے ہوئے کہا کہ ہوں یا نہ ہوں آپ کا اس سے کیا واسطہ ہے، جس پر شاہ زیب خانزادہ نے کہا کہ پولیٹیکل سوال کر رہا ہوں،مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آپ چھوڑیں اس بات ابھی موضوع تبدیل نہ کریں، مولانا نے کہا کہ ہم نے طبل جنگ بجا دیا ہے ہم کسی قیمت پر ان کی دہشت گردی کو معاف نہیں کریں گے، دوبارہ شاہ زیب خانزادہ نے عدم اعتماد پر بات کرنے کی کوشش کی جس پر مولانا فضل الرحمان نے غصے میں فون کاٹ دیا۔

Recent Posts

پارلیمان کی بالادستی اور جمہوری اقدار کے لیے مولانا فضل الرحمان کا کردار قابل تحسین ہے، محسن نقوی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے کہا ہے کہ پارلیمان کی بالا…

7 mins ago

سال 2024 کے انکم ٹیکس گوشواروں کی تعداد میں 86 فیصد سے زائد اضافہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سال 2024 کے انکم ٹیکس گوشواروں کی تعداد میں 86 فیصد سے…

15 mins ago

وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی، نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔ کابینہ…

22 mins ago

رمضان شوگر مل ریفرنس، وزیراعظم اور حمزہ شہباز نے نیب ترمیمی قانون کے تحت ریلیف مانگ لیا

لاہور(قدرت روزنامہ)رمضان شوگر مل ریفرنس میں وزیراعظم شہبازشریف اور حمزہ شہباز نے نیب ترمیمی قانون…

23 mins ago

محسن نقوی نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات،بلامقابلہ امیر جے یو آئی منتخب ہونے پر مبارکباد دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل…

26 mins ago

بالی ووڈ سپر اسٹار گووندا کو گولی لگ گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ سپر اسٹار گووند ارجن آہوجا المعروف گووندا کو اپنی رہائش…

29 mins ago