حکومت کے انتہائی طاقتور لوگ ملک سے نکل گئے یا نکلنے کی تیاری میں ہیں، نجی ٹی وی کا دعویٰ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) حکومت کے انتہائی طاقتور لوگ ملک سے نکل گئے یا نکلنے کی تیاری میں ہیں، اس بات کا دعویٰ نجی ٹی وی چینل 24 نیوز نے کیا ہے، نجی ٹی وی کے مطابق حکومتی ٹیم کے کچھ اہم رہنما اورافسران ملک چھوڑ گئے ہیں، کچھ چھوڑنے کی تیاری میں ہیں . رپورٹ کے مطابق پنجاب اور وفاق میں تبدیلی کے آثار نظر آنا شروع ہوئے ہیں تو دوسری طرف وفاقی حکومت کے اہم ذمہ داران نے بھی پر تولنے شروع کر دیے ہیں، رپورٹ کے مطابق سابق مشیر داخلہ شہزاد اکبر انگلینڈ چلے گئے ہیں جبکہ خاتون اول

کی دوست فرح خان اور احسن گجر 23 مارچ کو امریکہ چلے جائیں گے .

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ فرح خان کی بہن مسرت بی بی پہلے ہی برطانیہ جا چکی ہے، سابق ڈی جی اینٹی کرپشن گوہر نفیس بھی برطانیہ جاتے جاتے رہ گئے ہیں، نجی ٹی وی کے مطابق گوہر نفیس کو انٹیلی جنس بیورو میں ایک اہم تعیناتی دی جائے گی جس کی وجہ سے وہ انگلینڈ نہیں جا سکیں گے لیکن اگر تعیناتی نہ ہو سکی تو وہ بھی روانہ ہو جائیں گے . ذرائع کے مطابق حکومت کی اہم شخصیات کے دیگر قریبی دوست بھی بیرون ملک جانے کی تیاریوں میں مصروف ہیں .

. .

متعلقہ خبریں