سلائی مشین پر کام کرنے والے معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں،سلائی مشینوں سے کمائی پر تنقید، علیمہ خان کا بلاول بھٹو کو جواب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ سلائی مشین پر کام کرنیوالے معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ۔نجی ٹی وی کے مطابق خیال رہے کہ گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس کے دوران بلاول بھٹو نے وزیراعظم عمران خان، ان کے والد اکرام اللہ نیازی، خاتون اول بشریٰ بی بی اور ان کی بہن علیمہ خان کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ بلاول بھٹو زرداری نے علیمہ خان کو سلائی مشینوں کے نام پر اثاثے بنانے کے حوالے سے تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔علیمہ خان نے بھی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے

کہا کہ بلاول بھٹو میرے والد پر بہتان لگانے سے پہلے حقائق معلوم کر لیں، میرے والد ایک ایماندار اور معزز شخص تھے، والد نے 1960 میں نوکری چھوڑ کر انجینئرنگ کمپنی بنائی۔علیمہ خان نے مزید کہا کہ جب میرے والد نے نوکری چھوڑی اس وقت ذوالفقار علی بھٹو وکالت کرتے تھے، بلاول بیٹا تمھیں پاکستان کے بارے میں معلومات لینے کی ضرورت ہے۔اپنے اوپر کی جانے والی تنقید کے حوالے سے علیمہ خان نے کہا کہ 1994 سے میرا ٹیکسٹائل کا بزنس ہے، ٹیکسٹائل کی معیاری مصنوعات لاکھوں محنت کش سلائی مشین پرہی بناتے ہیں۔علیمہ خان نے مزید کہا کہ پاکستان کی سب سے بڑی ٹیکسٹائل کی مصنوعات ان ہی مشینوں کی بدولت ہیں، دکھ کی بات ہے کہ سلائی مشینوں پر کام کرنے والوں کا میڈیا پر مذاق بنایا جاتا ہے، سلائی مشین پر کام کرنے والے معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔

Recent Posts

سال 2024 کے انکم ٹیکس گوشواروں کی تعداد میں 86 فیصد سے زائد اضافہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سال 2024 کے انکم ٹیکس گوشواروں کی تعداد میں 86 فیصد سے…

1 min ago

وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی، نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔ کابینہ…

8 mins ago

رمضان شوگر مل ریفرنس، وزیراعظم اور حمزہ شہباز نے نیب ترمیمی قانون کے تحت ریلیف مانگ لیا

لاہور(قدرت روزنامہ)رمضان شوگر مل ریفرنس میں وزیراعظم شہبازشریف اور حمزہ شہباز نے نیب ترمیمی قانون…

9 mins ago

محسن نقوی نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات،بلامقابلہ امیر جے یو آئی منتخب ہونے پر مبارکباد دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل…

12 mins ago

بالی ووڈ سپر اسٹار گووندا کو گولی لگ گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ سپر اسٹار گووند ارجن آہوجا المعروف گووندا کو اپنی رہائش…

15 mins ago

عمران خان کی سیاسی حیثیت تسلیم کئے بغیرملک میں استحکام نہیں آ سکتا ،فواد چودھری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی…

18 mins ago