دل کی بہت بڑی خواہش تھی آپ سے ملاقات ہو جائے،اداکارہ ریما خان کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ ریما خان کی معروف اسلامی اسکالر مولانا طارق جمیل سے ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ انسٹا گرام سائٹ پر چند منٹوں کی ویڈیو وائرل ہے جس میں ریما خان اور مولانا طارق جمیل کو ایک تقریب میں بات چیت کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیو میں ریما خان مولانا طارق جمیل کو اپنے سامنے پا کر بے حد خوش نظر آ رہی ہیں۔ریما خان نے کہا کہ دل کی بہت بڑی خواہش تھی اْن کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات ہو جائے، جس پر مولانا طارق

جمیل کہتے ہیں کہ آپ کی یہ دعا میرے گھر آ کر قبول ہوئی ہے۔اس کے جواب میں ریما خان نے ہنستے ہوئے کہا کہ ’یہ میرا مقدر ہے کہ میں آپ کے گھر میں آ کر آپ سے ملی ہوں۔‘مولانا طارق جمیل کی جانب سے ریما خان سے کھانا پلیٹ میں نکالنے کا کہا گیا جس پر ریما خان نے پہلے مولانا طارق جمیل کو کھانا لینے کی درخواست کرتے ہوئے کہا ’میرے تو ہاتھ کانپ رہے ہیں، آپ بسم اللّٰہ کریں۔‘2 منٹ سے زائد وائرل ہوتی اس ویڈیو میں ریما خان مولانا طارق جمیل سے درس اور اسلام کی تعلیم دینے کے لیے وقت بھی مانگ رہی ہیں۔

Recent Posts

دی گارجین کا ایکس پر اب کوئی پوسٹ نہ کرنے کا فیصلہ، مگر کیوں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مؤقر برطانوی جریدے دی گارجین نے ایلون مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ…

6 mins ago

’لگتا ہے فخر زمان کو ایک اور نوٹس آئے گا‘، حارث رؤف نے یہ بات کیوں کہی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان بابر اعظم کے حق…

14 mins ago

کراچی، ڈیفنس میں سینیئر وکیل پر مسلح افراد کا حملہ

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کھڈا مارکیٹ میں جھگڑے کے دوران تشدد سے…

22 mins ago

عمرے کی ادائیگی سے واپسی پر خاتون 20 تولہ سونا چوری کے الزام میں گرفتار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی میں ایک خاتون نے مبینہ طور پر پڑوسی کا 20 تولہ…

40 mins ago

بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…

8 hours ago

ڈاکٹر یاسمین راشد سے رہائی کے بدلے کیا مطالبہ کیا گیا؟ صنم جاوید کا سنسنی خیز انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…

8 hours ago