کرکٹر رومان رئیس کی بیٹی پہلی منزل سے گر گئیں۔۔ دعاؤں کی اپیل

کراچی(قدرت روزنامہ)معروف کھلاڑی رومان رئیس کی دو سالہ بیٹی پہلی منزل
سے گر گئیں ہیں اور اسپتال میں داخل ہیں۔ جیو نیوز کے مطابق بچی گھر میں کھیلتے ہوئے پہلی منزل سے گر گئی اور آئی سی یو میں داخل ہے۔رومان رئیس کی دو سالہ بیٹی کی حالت اس وقت کافی نازک ہے اور ان کی ناک میں فریکچر کے علاوہ کافی چوٹیں آئی ہیں۔ رومان رئیس نے مداحوں سے اپنی بیٹی کی صحت کے لئے دعاوں کی اپیل کی ہے۔واضح رہے کہ رومان رئیس او ڈی آئی اور ٹی ٹوئینٹی میں کھیل چکے ہیں۔ انھوں نے اپنا پہلا ٹی ٹوئینٹی2016 میں کھیلا تھا۔ کچھ عرصے سے اپنی کمر میں چوٹ کی وجہ سے وہ کھیل نہیں سکے تھے البتہ اس سال پی ایس ایل کے میدان میں انھوں نے دوبارہ اپنی شاندار پرفارمنس سے انٹری دی

Recent Posts

پختونخوا حکومت کا پی ٹی آئی احتجاج کی راہ میں رکاوٹوں کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ

پشاور(قدرت روزنامہ) خیبر پختونخوا حکومت نے پی ٹی آئی کے راولپنڈی احتجاج کی راہ میں…

13 mins ago

تقریب کے دوران ہی نئی نویلی دلہن کو گدھی کہنے والا شوہر مشکل میں پڑ گیا

قاہرہ (قدرت روزنامہ) شادی کی تقریب میں نئی نویلی دلہن کو گدھی کہنے پر شوہر…

14 mins ago

مالی سال کی پہلی سہ ماہی؛ ایف بی آر ہدف حاصل کرنے میں ناکام، 101 ارب کا شارٹ فال

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ایف بی آر ٹیکس…

21 mins ago

جھوٹ بولنا،سنسنی خیز خبریں بنوانا بشریٰ بی بی کا پرانا شوق ہے: عظمیٰ بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ ) صوبائی وزیر اطلاعات و رہنما مسلم لیگ ن عظمیٰ بخاری نے…

29 mins ago

ایسا لگتا ہے چیف جسٹس ہر صورت میں ایکسٹینشن چاہتے ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ایسا لگ رہا…

30 mins ago

چینی تعاون سے پاکستانی معیشت میں استحکام آرہا ہے: مریم نواز

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ چینی تعاون…

35 mins ago