نئی دہلی (قدرت روزنامہ) بھارت کا کہنا ہے کہ ایک تکنیکی خرابی کی وجہ
سے ان کا میزائل چل پڑا جو کہ پاکستان کے ضلع خانیوال کے علاقے میاں چنوں میں جا کر گرا۔این ڈی ٹی وی کے مطابق بھارت کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ میزائل تکنیکی خرابی کی وجہ سے چلا جو کہ بہت ہی افسوسناک ہے۔ ” 9 مارچ 2022 کو روٹین کی مینٹیننس کے دوران تکنیکی خرابی ہوئی جس سے ایک میزائل داغا گیا، بھارت کی حکومت نے اس واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے اس کی اعلیٰ سطح کی انکوائری کا حکم دیا ہے۔”وزارت دفاع نے اپنے بیان میں مزید کہا ” ہمارے علم میں آیا ہے کہ یہ میزائل پاکستان کے ایک علاقے میں جا کر گرا، اگرچہ یہ انتہائی افسوسناک واقعہ ہے لیکن یہ شکر کا مقام ہے کہ اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔…
پشاور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف ایسٹ کے نائب صدر عباس خان نے عہدے سے استعفیٰ…
لاہور(قدرت روزنامہ)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری نے کہاہے کہ کے پی کے عوام…
لاہور(قدرت روزنامہ)نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردعمل…
ہنزہ (قدرت روزنامہ) ہنزہ میں مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ،جس…
کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں…