غریدہ فاروقی کے خلاف مسلمانوں کے مذہبی جذبات مجروح کرنے کا کیس، عدالت نے تفتیشی افسر کو سزا دے دی

لاہور(قدرت روزنامہ) خاتون صحافی غریدہ فاروقی کے خلاف مسلمانوں کے مذہبی جذبات مجروح کرنے کے الزام میں لاہور کی ایک عدالت میں مقدمہ زیرسماعت ہے، جس میں گزشتہ پیشی پر جج نے تفتیشی افسر کی آدھ ماہ کی تنخواہ کٹوتی کرنے کا حکم دے دیا۔ ایکسپریس ٹربیون کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی طرف سے تفتیشی افسرکو یہ سزا عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر دی گئی۔

رپورٹ کے مطابق غریدہ فاروقی کی طرف سے قربانی پر جانوروں کو ذبح کرنے کے متعلق ایک ٹویٹ کی تھی جس پر ان کے خلاف مہر عرفان جہانگیر نامی شخص نے مقدمہ درج کرایا گیا تھا۔غریدہ فاروقی نے 21جولائی 2021ءکو کی گئی اپنی اس ٹویٹ میں لکھا تھا کہ ”ایک جانور کی زندگی بچائیے اگر آپ بچا سکتے ہیں تو۔ اس واقعے کے پیچھے کارفرما فلسفے اور خدا کے پیغام کو سمجھیے اور اپنی زندگیوں میں اس پر عمل کیجیے۔ اس دن کو گوشت خوری کے لیے مخصوص مت کیجیے، جانوروں سے پیار کیجیے اور انہیں زندہ رہنے دیجیے۔ عید مبارک۔“

Recent Posts

پختونخوا حکومت کا پی ٹی آئی احتجاج کی راہ میں رکاوٹوں کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ

پشاور(قدرت روزنامہ) خیبر پختونخوا حکومت نے پی ٹی آئی کے راولپنڈی احتجاج کی راہ میں…

9 mins ago

تقریب کے دوران ہی نئی نویلی دلہن کو گدھی کہنے والا شوہر مشکل میں پڑ گیا

قاہرہ (قدرت روزنامہ) شادی کی تقریب میں نئی نویلی دلہن کو گدھی کہنے پر شوہر…

10 mins ago

مالی سال کی پہلی سہ ماہی؛ ایف بی آر ہدف حاصل کرنے میں ناکام، 101 ارب کا شارٹ فال

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ایف بی آر ٹیکس…

17 mins ago

جھوٹ بولنا،سنسنی خیز خبریں بنوانا بشریٰ بی بی کا پرانا شوق ہے: عظمیٰ بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ ) صوبائی وزیر اطلاعات و رہنما مسلم لیگ ن عظمیٰ بخاری نے…

24 mins ago

ایسا لگتا ہے چیف جسٹس ہر صورت میں ایکسٹینشن چاہتے ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ایسا لگ رہا…

25 mins ago

چینی تعاون سے پاکستانی معیشت میں استحکام آرہا ہے: مریم نواز

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ چینی تعاون…

30 mins ago