(قدرت روزنامہ)سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجا پرویز اشرف نے وزیراعظم عمران خان کا چیلنج قبول کرنے کا اعلان کردیا .
جیو نیوز سے ٹیلیفونک گفتگو میں راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا چیلنج قبول ہے، اپوزیشن اسلام آباد میں 10 گنا بڑا جلسہ کرے گی .
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم جس روز اسلام آباد میں جلسہ کریں گے ہم بھی اسی روز جلسے کی کال دیں گے .
راجا پرویز اشرف نے مزید کہا کہ ہم اپنے ممبران کا دفاع کرنا جانتے ہیں، اپوزیشن پر الزام تراشی سے عمران خان کا جانا نہیں رکے گا .
اُن کا کہنا تھا کہ اگر اپوزیشن کے پاس نمبر نہیں تو آپ اتنے حواس باختہ کیوں ہیں .
. .