(قدرت روزنامہ)فرانس میں قائم ورلڈ اینیمل ہیلتھ آرگنائزیشن نے کہا ہے کہ لمپی اسکن سے متاثرہ جانوروں کا گوشت کھایا جا سکتا ہے۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ورلڈ اینیمل ہیلتھ آرگنائزیشن کا کہنا ہے کہ لمپی اسکین سے متاثرہ جانور کا گوشت مضر صحت نہیں اسے استعمال کیا جاسکتا ہے۔
ماہرین طب کا کہنا ہے کہ گائےکا گوشت اچھی طرح پکاکر اور دودھ اچھی طرح ابال کر استعمال کرنا بہتر ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں مویشیوں کے اندر لمپی اسکین بیماری کا وائرس سامنے آیا ہے، جس کی حکومت نے بھی تصدیق کردی ہے۔
وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی کا کہنا ہے کہ مویشیوں میں لمپی اسکین بیماری وائرس کی وجہ سے ہوتی ہے، لمپی اسکن کی بیماری مچھروں، مکھیوں اور کھٹمل کے کاٹنے سے پھیلتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق پہلے سے دستیاب بھیڑ، بکری کی پاکس ویکسین لمپی اسکن وائرس کیخلاف مؤثر ہے۔
نیشنل فوڈ سیکیورٹی کا کہنا ہے کہ لمپی اسکن بیماری بہاولپور، کراچی، جامشورو، حیدرآباد اور ٹھٹھہ کے مویشیوں میں پائی گئی ہے۔
پشاور(قدرت روزنامہ) خیبر پختونخوا حکومت نے پی ٹی آئی کے راولپنڈی احتجاج کی راہ میں…
قاہرہ (قدرت روزنامہ) شادی کی تقریب میں نئی نویلی دلہن کو گدھی کہنے پر شوہر…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ایف بی آر ٹیکس…
لاہور (قدرت روزنامہ ) صوبائی وزیر اطلاعات و رہنما مسلم لیگ ن عظمیٰ بخاری نے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ایسا لگ رہا…
لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ چینی تعاون…