ملک میں مہنگائی کی شرح 16.49 فیصد تک پہنچ گئی

(قدرت روزنامہ)ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 16.49 فیصد تک پہنچ گئی .

ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیئے جس کے مطابق مسلسل چوتھے ہفتے مہنگائی کی شرح میں اضافہ ریکارڈ ہوا، ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.52 فیصد اضافہ ہو گیا جب کہ ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 16.49 فیصد تک پہنچ گئی .

ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے 20 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، برائلر مرغی 24 روپے 45 پیسے، پیاز 3 روپے 80 پیسے فی کلو مہنگے ہوئے .

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے اڑھائی کلو گھی کا ڈبہ 4 روپے 60 پیسے مہنگا ہوا، بیف 2 روپے 38 پیسے اور مٹن 33 پیسے فی کلو مہنگا ہوا، حالیہ ہفتے کیلے 4 روپے 63 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے .

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں چائے، چاول ، دال مسوردال چنا مہنگی ہوئیں، حالیہ ہفتے 9 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی .

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر 15 روپے 65 پیسے فی کلو ، لہسن 14 روپے 17 پیسےفی کلو سستا ہوا، ہفتہ وار بنیادوں پر انڈے ایک روپے 69 پیسے فی درجن سستے ہوئے، دال ماش 1 روپے 72 پیسے فی کلو، دال مونگ 65 پیسے فی کلو سستی ہوئی، آٹے کا بیس کلو تھیلا 2 روپے 51 پیسے اور چینی 65 پیسے فی کلو سستی ہوئی

ادارہ شماریات کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر 22 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا .

. .

متعلقہ خبریں