(قدرت روزنامہ)ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 16.49 فیصد تک پہنچ گئی۔
ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیئے جس کے مطابق مسلسل چوتھے ہفتے مہنگائی کی شرح میں اضافہ ریکارڈ ہوا، ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.52 فیصد اضافہ ہو گیا جب کہ ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 16.49 فیصد تک پہنچ گئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے 20 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، برائلر مرغی 24 روپے 45 پیسے، پیاز 3 روپے 80 پیسے فی کلو مہنگے ہوئے۔
ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے اڑھائی کلو گھی کا ڈبہ 4 روپے 60 پیسے مہنگا ہوا، بیف 2 روپے 38 پیسے اور مٹن 33 پیسے فی کلو مہنگا ہوا، حالیہ ہفتے کیلے 4 روپے 63 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے۔
ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں چائے، چاول ، دال مسوردال چنا مہنگی ہوئیں، حالیہ ہفتے 9 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر 15 روپے 65 پیسے فی کلو ، لہسن 14 روپے 17 پیسےفی کلو سستا ہوا، ہفتہ وار بنیادوں پر انڈے ایک روپے 69 پیسے فی درجن سستے ہوئے، دال ماش 1 روپے 72 پیسے فی کلو، دال مونگ 65 پیسے فی کلو سستی ہوئی، آٹے کا بیس کلو تھیلا 2 روپے 51 پیسے اور چینی 65 پیسے فی کلو سستی ہوئی
ادارہ شماریات کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر 22 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی صدارتی انتخابات میں ریپبلیکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی صدارتی انتخابات کے دوران ریاست مشی گن میں سابق امریکی صدر…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکا کے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹ کی اُمیدوار کملا ہیرس اور ریپبلکن…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی صدارتی انتخابات میں ناسا کے خلا بازوں نے بین الاقوامی خلائی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…
گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…